The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ احمقانہ بھارتی کوشش خطہ کےامن کے لیے خطرناک ہے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے نا عاقبت اندیشانہ حرکتیں کررہا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات سے تحریک آذادی کو مزید تقویت ملی۔
میڈیا سیل سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی اداروں اور بین الاقوامی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک ارب سے زاہد انسانوں کی موت و حیات کا مسئلہ ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ دوست ممالک سے رابطے کرے اور سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وحدت نیوز (چنیوٹ) مرکزی سیکرٹری ورکنگ وومن مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین فزیوتھرسٹ محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ خدمت خلق کے لیے مصروف عمل ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے تحصیل بھوانہ کے علاقے واڑہ سادات میں قائم کردہ ھادی فری کلینک میں فزیوتھراپی کی سہولت میسر آگئی۔ ضلع چینیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں واڑہ سادات کے مقام پر ھادی فری کلینک کی بنیاد مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے رکھی گئی۔
اراکین کی مخلصانہ کاوشیں اس کلینک کو کامیاب بنانے کے لیے جاری ہیں اسی سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول ورکنگ وومن فزیوتھرپسٹ محترمہ ڈاکٹر ردا فاطمہ نے ہر اتوار دو گھنٹے کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا آج پہلی اتوار میں تقریباً انچاس مریضوں نے فزیوتھرپی کی سہولت سے استفادہ کیا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے یونٹ سدھپورہ میں شہادت امام علی رضا ع کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب امام ھشتم بیان کیے ۔
اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا ع کی فضیلت و عظمت کو آئمہ معصومیں علیھم السلام نے کثیر تعداد میں اپنے فرامین میں بیان کیا اور ان کے زائر کے مقام و رتبہ بھی بہت سی روایات میں ذکر ہوا ہے کم سے کم زائر امام رضا ع کی فضیلت یہ ہے کہ اس کے تمام گناہ معاف اور جنت اس پر واجب ہو جاتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ امام علی رضا علیہ سلام اسلام کی وہ روشن شمع ہیں کہ جن کے آستانے سے رہتی دنیا تک علم کی ضیاء پھوٹتی رہے گی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے شاہدرہ میں پہلے سے قائم یونٹ کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا۔محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی اس موقع پر ان کے موجود تھیں۔ضلع کے مختلف یونٹس میں منعقدہ دینی و تربیتی سمر کیمپس کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے شاہدرہ یونٹ میں اٹھارہویں سہ روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور، محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکریٹری شعبہ تعلیم اور محترم نجبہ ، سیکرٹری تربیت نے فقہی احکام، معرفت امام زمانہ علیہ السلام، بنیادی عقائد ونظریات،تفسیر سورہ الفجر و احادیث کے موضوعات پر درس دیے۔
حدیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اللّٰہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرمادیتاہے،مگر آج ہمارے بچے دین سے دور ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ان کی اخلاقی قدریں بہتر ہوں اور وہ اچھے اور با اخلاق انسان بن سکیں معاشرے کےلیے بہتر رول ماڈل کا کردار ادا کرسکیں۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکینِ یونٹ بالخصوص محترمہ نجبہ کی دینی کاوشوں کو سراہا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) جناح کالونی فیصل آباد میں سنڈے سکول کے سالانہ تقریب تقسیم اسناد میں محترمہ فرحانہ گلزیب مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے بطود مہمان خصوصی شرکت کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے ان کا کہنا تھا کہ مائیں اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر کے انھیں تہذیب یافتہ اور معاشرے کا اچھا اور معزز شہری بنا سکتی ہیں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ علم دین خود بھی حاصل کریں اور بچوں کی دینی تعلیمات کے مطابق تربیت انجام دیں تاکہ وہ دین و دنیا میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی نے اپنے ایک پیغام میںکہاکہ آپ تمام کی دعاؤں سے میں صحت یابی کی جانب گامزن ہوں اور آپ سب کی پُر خلوص دعاؤں کے لیے شکر گزار ہوںلیکن مجھے آپ سب کی مزید خصوصی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔
گزارش ہے دعا کے اس سلسلے کو جاری رکھیے۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی عہدیداران اور کارکنان سے انہوں نے کہاکہ جیسا کہ آپ تمام با خبر ہیں کہ ہمارے عظیم قائد شھید مظلوم علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی برسی کا پروگرام نذدیک ہیں ہمارے تنظیمی اھداف و مقاصد وہ ہی ہیں جو شھید قائد کے افکار و نظریات ہیں اس میں کوئ شک نہیں کہ ہم شھید کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور اس مملکت خداد میں وہ ہی کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو شھید ادا کر رہے تھے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ناصران ولایت کانفرس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔مرکز ، تمام اضلاع اور یونٹس کو اس کانفرس کو کامیاب بنانے اور خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے فعالیت کا مظاھرہ کرنا ہے۔ آپ تمام کی تنظیمی فعالیت سے میں باخبر ہوں اور اگر ڈاکٹر نے اجازت دی تو آپ سب کی دعا سے میری بھرپور کوشش ہوگی کہ میں قائد شھید کی برسی میں شرکت کروں۔
امید ہے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اس کانفرنس کے لیے متحد ہو کر اور شھید کی محبت و عقیدت دل میں لیے اپنی خدمات انجام دے گا۔ انشاء الله خداوند عالم آپ کی زحمات کو قبول کرے اور قائد شھید کی روح آپ سے خوش ہو اور روز محشر وہ ہمارے شافع ہوں۔ الہی آمین۔ آپ تمام سے مزید پر خلوص دعاوں کی التماس ہے !! انشاءالله جلد آپ خواھران کے درمیان دوبارہ اپنی ذمہ داری انجام دونگی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے والٹن کے مقام پر یونٹ قائم کیا گیا اور سمر کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔موضوعاتِ درس میں فقہی احکام،معرفت امام زمانہ علیہ السلام، بنیادی عقائد و نظریات،حفظ سورہ الفجر و احادیث شامل تھے۔
فرائض تدریس محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور،محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم اور محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت نے سرانجام دیےخواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں معاشرتی اصلاح یا احیاۓترویج مذہب کی کوئی بھی تحریک خواتین کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ ان افراد کی تربیت کرتی ہیں جن سے مستقبل کا معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کو تنظیم کے منشور سے آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے حسن ٹاؤن کے مقام پر پہلے سے قائم شدہ یونٹ میں تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا کیا۔ محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا اس موقعے پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہمراہ موجود تھیں۔ضلع کے باقی یونٹس کی طرح حسن ٹاؤن یونٹ میں بھی دینی و تربیتی سمر کیمپ کا کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی مسئولین نے اس کیمپ میں مختلف دینی و فقہی موضوعات پر درس و تدریس کی خدمات انجام دیں۔
معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ صاحب العصر عج رفیع الشان شخصیت کی معرفتِ کاملہ ہر کس و ناکس کے لئے ممکن نہیں ہے تاہم ہر نام لیوا کے لئے ضروری ہے کہ وہ بقدر ظرف و بساط اپنے امام سے واقف ہو۔بصورتِ دیگر اس کی زندگی جہل پر مبنی ہو گی اور اس کی موت بھی جہالت کی موت ہو گی۔محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین یونٹ کی حوصلہ افزائی کی اور سمر کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) آئی ایس او طالبات فیصل آباد کی جانب سے منعقدہ سمر کیمپ کے دوسرے روز مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے مھدویت کے موضوع پر اپنا دوسرا لیکچر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم جس دور میں زندگی بسر کر رہے ہیں اگر اپنے وقت کے امام ع کی معرفت حاصل نہ کی اور انتظار و ظھور کے تقاضوں کو پورا نہ کیا تو جہالت و پستی میں غرق رہینگے۔
انھوں نے قائد شھید علامہ عارف حسینیؒ کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے ناصران ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوۓ کہا شھید قائد عارف حسینیؒ امام زمانہ کے سچے پیرو تھے جنھوں نے اپنے عمل اور قوم و ملت کے لیے انتھک محنت اور خلوص سے اپنے فرائض سر انجام دیے اور منزل شہادت پر فائز ہوے آپؒ نے میدان عمل میں ثابت کر دکھایا کہ منتظرِ حقیقی کو کن اصولوں کے تحت زندگی گزارنی چاہیئے۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن شعبہ طالبات فیصل آباد ڈویژن کی جانب سے منعقدہ دس روزہ تربیتی ورکشاپ میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شرکت کی اور شرکاء سے ظھور امام زمانہ عج کے موضوع پر خطاب کیا۔
انھوں نے کہا کہ عام طور پر یہ تصور رائج ہے کہ ظھور ِ امام ع کے بعد مومنین آرام و آسائش کا دور دیکھین گے جبکہ امام مھدی عج فرماتے ہیں کہ میرا امر مشکل ہے اور اس زمانے کو وہ ہی درک کر سکتا ہے جسکا کردار مقرب فرشتے جیسا ہو یا نبیِ مرسل جیسا یا وہ مومن کے جسکے دل کو الله نے غیبت کے زمانے میں آزمائشوں کے ذریعی آزمایا ہو۔
قرآن کریم کی آیہ مبارکہ کا ترجمہ بیان کرتے ہوے انھوں نے کہا خدا سورہ انبیاء میں فرماتا ہے بے شک ھم نے زبور میں تورات کے بعد لکھ دیا ھے کہ زمین پر ھمارے صالح بندے وارث بن جاییں گیں , جب امام محمد باقر ع سے تفسیر پوچھی گیی تو فرمایا اپ نے ان صالح بندوں سے مراد اصحاب مھدی اخر الزمان ھیں جو اس کرہ ارض کے حقیقی وارث قرار پائیں گے۔