The Latest

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے مدرسہ زینب کبریٰ جشن ولادت امام رضا علیہ سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی نعت خواں اور منقبت خواں بچیوں کے بعد سابقہ سیکرٹری تبلیغات محترمہ تسلیم نے خطاب کیا انھوں نے سیرت و فضائل امام رضا علیہ سلام بیان فرماے اور خواتین کو پیغام دیتے ہوے کہا کہ آج ہمارے معاشرے کی تباہ حالی کا سبب تعلیمات محمد و آل محمدؐ سے دوری کا نتیجہ ہے۔ اس پر آشوب اور کٹھن دور میں اپنے بچوں کو تعلیمات اھلبیت ع سے روشناس کروائیں تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنے دین و ایمان کی حفاظت کو ترجیح دے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت کی سیکرٹری جنرل اور مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراھیم نے بھی خطاب کیا اور کہا جدید ٹیکنالوجی کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہاں ان گنت نقصانات بھی ہیں۔ اپنے بچوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی بیماری سے دور رکھیں تاکہ وہ ایک صحت مند ذھن کیساتھ زندگی گزاریں اور ان شیطانی آلات سے دور رہ کر اپنے دل ودماغ کو پاک رکھ سکیں اور مفید مطالعہ کے عادی بنیں۔ ۔ جشن کے اختتام پر میلاد امام رضا ع کا کیک کاٹا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے شالیمار یونٹ میں تین روزہ سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ دینی و تربیتی ورکشاپ میں ‎معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام،فقہی احکام و مسائل،بنیادی عقائد و نظریات ،حفظ قرآنی آیات و احادیث کے موضوعات پر دروس کا اہتمام کیا گیا۔‎محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین لاہور،ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ اور سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ نے فرائض تدریس انجام دیے۔‎

معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ امام زمانہ ع کے ظہور کے لیے زمینہ فراہم کرنے کی کوششوں پر کار بند رہنا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے معرفت امام زمانہ عج کا حصول ہمارے ایمان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔ کیونکہ جب امام زمانہ ؑ کو ہم رہبر اور ولئ  خدا مانتے ہیں تو ہم پر لازم ہے کہ  اپنی زندگی کو ان کے فرامین کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ امام کے نزدیک ہو سکیں۔ ‎ محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے اراکین یونٹ اور شرکاء ورکشاپ  کے  دینی جوش و جذبے کو و قابلِ ستائش قرار دیا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین جمال شاہ‎یونٹ حیدر آباد خواتین کے لیے درس کی محفل کا اہتمام کیا گیا   اس درسی نشست میں مرکزی معاون مسؤل تنظیم سازی و رابطہ  محترمہ غزالہ جعفری نے خطاب کیا جس کا موضوع وضو اور نماز کی باطنی تاثیر تھا ۔

فضیلت عبادات الہیہ بیان کرتے ہوۓ انھوں نے کہا  جب انسان ذہن میں ارادہ لے کر اٹھتا ہے کہ اپنے رب کی رضا اور خوشنودی کے لئے وضو انجام دےگا اور معبود کی عبادت کی ادائیگی اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے کرے گا تو یہیں سے اس کے خیالات کی لہریں اس پر اثر انداز ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور اللہ اور بندے کے درمیان جو رابطہ بنتا اس میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی 31ویں برسی پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں خواتین کی شرکت مثالی ہوگی ۔ ناصران ولایت کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ناصران ولایت کانفرنس ومرکزی سیکریٹری امور تعلیم برادر نثار فیضی سے ملاقات کے دوران کیا۔

نثار فیضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید قائد کی یاد ہمارے دلوں میں تروتازہ ہے۔ گذشتہ ایک دہائی سے شہید قائد کی برسی پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ مرکزی اجتماع کی کامیابی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی قابل تحسین رہاہے ۔امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کنیزان زینب ؑ کی شاندار شرکت ناصران ولایت کانفرنس کے شایان شان انعقاد میں اہم کرداراداکرے گی۔ا س موقع پر برسی شہید قائد میں خواتین کی بھرپور شرکت کے سلسلہ میں منظم رابطہ مہم کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قرہ العین ، مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ ادیبہ فرح، مرکزی معاون سیکرٹری شبعہ جوان محترمہ قندیل مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ اور راولپنڈی ڈویژن سے خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں طے پایا کہ راولپنڈی سٹی محترمہ قندیل اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محترمہ نرگس سجاد اور محترمہ فرحانہ گلزیب ناصران ولایت کانفرنس کے لیے دعوتی مہم کا آغاز کریں گی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گلشن راوی کے مقام پر یونٹ تشکیل دیا اور تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔‎محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا۔اس موقع پر محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم، محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت، محترمہ حمیرا سیکرٹری شعبہ سیاسیات بھی ہمراہ موجود تھیں۔‎

یونٹ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کی سربلندی کے لئے آپس میں ہم آہنگی اور اتحاد کا ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ‎دور حاضر میں سستی و غفلت کی کسی صورت گنجائش نہیں اپنے عصری تقاضوں کو پورا کر کے ہی ہم مھدوی انقلاب کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا ہمارے ناقص اعمال و کردار ظہور امام زمانہ عج میں رکاوٹ بنتے ہیں ۔لہذا گناہوں کو ترک کرنے کے ساتھ ساتھ اعمال صالح کو زیادہ انجام دینا بھی ضروری ہے۔‎یونٹ میں بچوں کے لیے تین روزہ دینی واخلاقی تربیتی سمر کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔‎محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کو دینی و تربیتی کاوشوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) ولادت با سعادت امام علی رضا علیہ سلام و بی بی معصومہ ؑ قُم کے پر مسرت موقع پر شادمان کالونی فیصل آباد میں جشن میلاد کا اہتمام ہوا جس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کیا اور سیرت و کردار و کرامات امام علی رضا علیہ سلام کا تفصیلی ذکر کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ امام علی رضا علیہ سلام کی سیرت تمام محبان اھل بیت ع کے لیے مشعل راہ ہے آپ کی حیات طیبہ کے مطالعے اور آپ کے اخلاق و کرادر کو اسوہ بنا کر ہم دین و دنیا کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اخروی کامیابی و اعلی مقام کے لیے ضروری ہے کہ تعلیمات اھلبیت علیھم السلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھال لیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کراچی میں نرسنگ سٹاف پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں نرسنگ اسٹاف کی ریلی پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

انہوں ںے کہاکہ خواتین پر واٹر کینین کا استعمال کر کے ان کی بے حرمتی کی گئی۔ عوامی جماعت کہلانے والی پی پی پی سے عوامی احتجاج برداشت نہیں ہوا۔گرفتار مظاہرین کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔ نرسنگ اسٹاف اس قوم کی مائیں بیٹیاں ہیں ان کے جائز مطالبات منظور کئے جائیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ضلع کے مختلف یونٹس میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کے لیے سمر کیمپس کا انعقاد کامیابی سے جاری ہے ۔جعفریہ کالونی یونٹ میں گیارہواں سہ روزہ سمر کیمپ قائم کیا گیا۔

محترمہ حنا تقوی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم اور محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت نے معرفتِ امام زمانہ علیہ السلام،معرفت اہلبیت علیہم السلام،تفسیر قرآنی آیات و احادیث، اسلامی احکام و عقائد کی موضوعات پر دروس دیے۔

 ایام ولادت باسعادت امام رضا  علیہ السلام کے موقع پر بچوں اور والدین سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ گمراہی اور جہالت سے اپنے آپ کو بچائے رکھے اسے چاہئے کہ وہ معصومین علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستہ پر گامزن ہو اور ان کی اطاعت کرے۔محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کے جوش و جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

وحدت نیوز(ٹنڈوباگو) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی واور  معاون مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع ٹنڈو باگو جو کہ تین ماہ قبل تشکیل دیا گیا تھا ، کا دورہ کیا اور اگلے تین ماہ کا تنظیمی برنامہ ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ سوائ اور رابطہ سیکرٹری محترمہ رقیہ کو دیا گیا ۔

مرکزی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیمی نقوی نے اراکین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ماہ محرم الحرام نزدیک ہے ان ایام عزا کو بھرپور طریقے سے منایا جاے اور اپنی مجالس کے موضوع “غیبت امام زمانہ عج میں خواتین کی ذمہ داریاں “ منتخب کیا جائے جس میں تربیت اولاد اور خواتین کا میدان سیاست میں کردار کو بیان کیا جائے یوم علی اصغر ع کی طرح ماہ صفر کے پہلے جمعے کو یوم سکینہ ع کے عنوان سے منایا جائے جس میں بچیوں کو احکام شرعی سے آگاہ کیا جائے اور کردار جناب سکینہ سلام اللہ علیھا سےروشناس کروایا جائے۔

 اس موقع پر مرکزی معاون رابطہ سیکرٹری محترمہ غزالہ جعفری کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کیساتھ نوجوان بچیوں کی فکری و تعمیری تربیت کی اشد ضرورت ہے یوم سکینہ س کے عنوان سے کوئز پروگرامنعقد کیے جائیں اور نوجوان بچیوں کے لیے اھلبیت علیھم السلام کی خواتین کو بطور نمونہ پیش کریں  نیز بچوں میں اسلامی کتب کے مطالعے کی تشویق دلائ جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام رشی بھون یونٹ میں  تین روزہ  دینی تربیتی سمر کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔جس میں قرآن پاک کی تلاوت،حسن قرآت، حفظ و تفسیرسورۃالفجر و احادیث،فقہی احکام، عقائد، معرفت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف اور سیرت اہلبیت علیہ السّلام کے عناوین پر مشتمل دروس کا انعقاد کیا گیاضلعی مسئولین محترمہ حنا تقوی ، محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ نجبہ اور محترمہ فرحانہ نے خواتین کو ان موضوعات پر لیکچر دیےتربیتی کیمپ کے تینوں روز ایام ولادت باسعادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے خصوصی طور  پر سیرت و کردار امام عالی مقام پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا اور کیک بھی کاٹا گیا۔امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ آسمان امامت کے درخشندہ ستارے امام علی رضا ع  نے الٰهی علوم کے ذریعہ اپنے نیک و پرهیزگار آباء و اجداد کی راه کو دوام بخشا اور خالص دینی تعلیمات و اصول کو زائل  هونے سے محفوظ رکھتے هوئے اس پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔

انھوں نے کہا کہ امام علی رضا ع کی کریمانہ شخصیت ، ان کی بخشش و رحم ، مہربانی و لطف و کرم ہر خاص و عام کو اپنی جانب مائل کرتا ہے آج بھی ان کا روضہ اقدس زمین پر جنت کا ٹکڑا معلوم ہوتا ہے جہاں عاشقان سجدہ عشق بجا لاتے ہیں اور اپنے محبوب سے محو گفتگو ہوتے ہیں اور ان کی عنایات و عطا کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتے ہیںمحترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین بالخصوص محترمہ نگین رضوی ضلعی سیکرٹری اطلاعات کو یونٹ میں فعال کردار ادا کرنے اور سمر کیمپ کے کامیابی سے انعقاد پر سراہا اور مستقبل میں ان کاوشوں کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔

Page 71 of 123

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree