مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور جنوبی ایشیا میں ہندوستان کا مذموم کردار عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

28 مئی 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطے میں بھارت کے جارحانہ کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بدترین عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لداخ میں بھارت افواج کو بدترین ہزیمت کا سامنا کرنے کیساتھ بھارتی سورماؤں کاغرور بھی خاک میں مل گیاہے۔پوری دنیا میں رسوا ہونے کے باوجود بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آیا۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور جنوبی ایشیا میں ہندوستان کا مذموم کردار عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔بابری مسجد کی جگہ مندر بنانے کا اعلان ہندوتوا کے مکروہ عزائم کی عکاسی ہے،نام نہاد عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت داخلی انتشار کے سبب اپنی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔بھارت کے اندر زور پکڑتی ہوئی علحیدگی پسند تحریکیں بھارت کی سالمیت کے خاتمے کا سبب بنے گا، بھارت کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے تاہم بھارت اپنے اندرونی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے پڑوسی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے سازشوں میں مصروف ہے۔بھارت شیطان کا وہ روپ ہے جس کی شر انگیزیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کو جس بربریت سے ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔پاکستانی سرحدوں پر بھارتی دراندازی اس کی جنگی جنون اور سفاکیت کو ظاہر کرتاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی خفیہ اداروں کی پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، ان حقائق کے باوجود مودی کی حکومت اپنی بدمعاشی پر اٹل ہے،چین کی طرف سے منہ کی کھانے کے بعد ضروری ہے کہ  پاکستان کی جانب سے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جو ہمیشہ پیٹھ پیچھے وار کرتا ہے۔ملک کے ہر دشمن کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree