شہید قائد وشہیدڈاکٹر نےہمیشہ فوجی آمریت کے مقابلے میں جمہوری قوتوں کو سپورٹ کیا آج جو لوگ فوجی جمہوریت کی بات کر رہے ہیں دراصل وہ فروغ آمریت کے خواہاں ہیں،علامہ احمد اقبال رضوی

03 نومبر 2022

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ خواہران کی ایک نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران ظہور امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا زمینہ ساز اور تمہید ہے آج پوری دنیا میں مہدویت کی سوچ کو رائج کرنے میں انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کے افکار کا بہت بڑا کردار ہے اور تشیع میں بھی انقلاب اسلامی اور فکر امام راحل تحول اور تحرک کا باعث بنا ہے۔عالمی استعماری قوتوں کے خلاف جو مقاومتی تحریک اور سوچ موجود ہے اس کا موجب انقلاب اسلامی ایران ہے جو 1979 میں امام خمینی کی قیادت میں برپا ہوا۔

انہوں نے کہا ہے پاکستان میں شہید قائد اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اسلامی نہضت کی بنیاد رکھی اور آمریت کے خلاف جدو جہد کی اور انہوں نے ہمیشہ فوجی آمریت کے مقابلے میں جمہوری قوتوں کو سپورٹ کیا آج جو لوگ فوجی جمہوریت کی بات کر رہے ہیں دراصل وہ فروغ آمریت کے خواہاں ہیں۔ فوجی جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کا شہید قائد علامہ عارف الحسینی اور حضرت امام خمینی رضوان اللہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔آمریت یعنی آئین کی پامالی ،آمریت یعنی عوامی رائے کی دھجیاں اڑانا آمریت یعنی ملک کو ترقی کی راہ سے ہٹا دینا۔ایک آمر عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی استعماری طاقتوں کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی کی طرح استعمال ہوتا ہے۔پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں آمریت ہی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر حالیہ دنوں میں ہونے والے خواتین کی آزادی کے نام پر مظاہروں میں یہ پروپیگنڈہ کرنا کہ پچاس فیصد خواتین حجاب کے خلاف نکل آئی ہیں سراسر جھوٹ پر مبنی ہے بلکہ اس بیرونی ایماء پر نکالے گئے حجاب مخالف جلوسوں میں شرکاء کی قلیل شمولیت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ آج بھی عوام کا اکثریتی طبقہ انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ایرانی مرد و خواتین اسلامی ثقافت و مقدسات کے تحفظ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

 آخر میں انہوں نے شیراز  میں ہونے والی دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت و سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کے خانوادوں سے اظہار تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree