وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ قاضی نادر عباس علوی کے بڑے بھائی سربراہ جامعہ شہید مطہری (ملتان) الحاج علامہ قاضی شبیر حسین علوی کے انتقال پر سوگوار خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،۔
علامہ شبیر حسین علوی ملت کے لیے درد دل رکھنے والے مخلص عالم دین تھے، آپ کی تبلیغی و تدریسی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، آپ کے کئی شاگردان ملک میں دین کی ترویج وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں، دعا گو ہوں کہ خداوند متعال مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
واضح رہے کہ علامہ قاضی شبیر حسین علوی مرحوم کے انتقال پر ملال پر ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری سید ناصرشیرازی، صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار نقوی، سلیم عباس صدیقی و دیگر رہنماؤں نے بھی اہل خانہ و پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔