غزہ کی سرزمین ایک بار پھر خون سے سرخ ہے، مگر یہ خون ظلم کے خلاف مزاحمت، غیرت، اور حریت کی علامت ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

19 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی سرزمین ایک بار پھر خون سے سرخ ہے، مگر یہ خون ظلم کے خلاف مزاحمت، غیرت، اور حریت کی علامت ہے۔ میں دل کی گہرائی سے غزہ کے اُن بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے صہیونی جارحیت کے خلاف ثابت قدمی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان ابوحمزہ، حماس کے رہنماؤں عصام الدعالیس، یاسر حرب، احمد الحتہ، محمود ابو وفا، ابو سلطان آج راہ قدس میں شہید ہوئے۔ یہ نام صرف افراد کے نہیں، بلکہ عزم، حوصلے اور قربانی کے روشن چراغ ہیں جو ہمیشہ ظلم کے اندھیروں کو مٹاتے رہیں گے۔ یہ عظیم شہداء زندہ قوموں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے ایک سوال چھوڑ گئے ہیں: کیا ہم ان کی قربانیوں کا حق ادا کر رہے ہیں ؟ان مجاہدین کی قربانی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی کوئی تحفہ نہیں، یہ قربانی مانگتی ہے، لہو مانگتی ہے، استقلال مانگتی ہے۔ فلسطین کے یہ بہادر بیٹے اپنی جانیں دے کر یہ پیغام دے گئے کہ ہمارا حوصلہ ٹوٹ سکتا ہے، مگر ہماری جدوجہد نہیں رُکے گی، ہمارا لہو بہہ سکتا ہے، مگر ہماری سرزمین آزاد ہو کر رہے گی!  ‏سلام ہو ان شہداء پر، جنہوں نے راہِ حق میں اپنی جانیں نچھاور کیں!



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree