عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں، انشا اللہ عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

21 مارچ 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری دنیا جانتی ہے معاشرے رول آف لاء کے بغیر نہیں چلتے، جہاں عوام کو بنیادی حقوق نہ ملیں، وہ معاشرہ بھی آگے نہیں چلتا، آج بھی ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی، کئی گھنٹے انتظار کروا کے پھر واپس بھیج دیا جاتا ہے اور حکومت کو پتہ نہیں کس بات کا خوف ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہمارا قانونی حق ہے اور حکومت عمران خان کو بلیک آؤٹ کر کے معلوم نہیں کیا حاصل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے حکومت کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے حکومت اپنے ساتھ ساتھ پورے ملک کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، کوئی بھی حکومت عوام کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی، حکومت پہلے دن سے اپنا وجود عوام میں کھو چکی ہے، عوام کا حکومت پر کوئی اعتماد نہیں، حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے اور اگر پاکستان کو بچانا ہے تو حکمرانوں کو سچ بولنا پڑے گا، کہ عوام صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان پر اعتماد کرتی ہے اور انہیں جیل سے باہر نکالنا ہو گا کیونکہ عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، خان کو رہا کرنا ضروری ہے، حکومت جو بھی اقدامات کر رہی ہے وہ عمران خان کے خوف سے کر رہی ہے، پیکا، 26 ویں ترمیم اور دیگر اقدامات اسی کا تسلسل ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا مل بیٹھنا ایک مثبت پیش رفت ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کا وجود خطرے میں ہے، اپوزیشن کا اتفاق ہے آئین کی حکمرانی کے لیے اکٹھے ہونا پڑے گا، انشا اللہ عید کے بعد اپوزیشن کا اتحاد پوری طرح سامنے آئے گا، ہم نے کہا تھا امن و امان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے، ہمارا مطالبہ تھا دہشت گردی پر پارلیمینٹ سے ایک مشترکہ پیغام دیا جائے، ملکی سالمیت اور وجود خطرے میں ہے،وقت ضائع کئے بغیر بانی کو باہر لائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree