سید ناصرشیرازی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم وفد کی علامہ سید علی رضا نقوی کے اہل خانہ سے تعزیت ، مرقد پر فاتحہ خوانی

20 مارچ 2025

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی کے بھائی معروف عالم دین علامہ سید علی رضا نقوی کے انتقال پر ان کے بھائی علامہ ڈاکٹر کاظم نقوی سے اظہار افسوس کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے قدیمی دینی درسگاہ جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی میں مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ اقرار حسین ملک، مرکزی معاون اجرائی امور آصف رضا ایڈووکیٹ اور عاشق حسین شامل تھے، جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے ممبران اور ضلع ملتان کے اراکین بھی ہمراہ تھے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔ وفد نے مرحوم کے لواحقین اور خاندان کے افراد سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں جائے مدفن پر اجتماعی دعا کی گئی، مرحوم کی آخری آرام گاہ پر بھی فاتحہ خوانی کی اور سید العلماء علامہ سید گلاب علی شاہ کے مرقد پر بھی دعا کی۔ اس موقع پر مدرسین مدرسہ، علمائے کرام اور مرحوم کے خاندان کے افراد نے دکھ کی اس گھڑی میں تعزیت کے لئے آمد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree