امام علی (ع) کی خلافت ایک مثالی اسلامی حکومت کی علامت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

23 مارچ 2025

وحدت نیوز(نصیرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نصیر آباد کے زیر اہتمام جامع مسجد میں شہادت مولا علی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ مجلس عزاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ آپؑ کی سیرت طیبہ عدل پسندی، علم، تقویٰ زہد، شجاعت اور حلم کو اپنا کر ہر شخص دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ آپؑ کی ذات اسلامی تعلیمات کا عملی نمونہ ہے، اور آپؑ کے اقوال و فرامین رہتی دنیا تک ہدایت اور روشنی کا مینار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ کی خلافت ایک مثالی اسلامی حکومت کی علامت ہے۔ آپؑ نے ہمیشہ انصاف، مساوات اور حق گوئی کو ترجیح دی۔ آپؑ نے فرمایا کہ دنیا کی سب سے بڑی خیانت حکومت میں خیانت ہے اور سب سے بڑا دھوکہ رعایا کے ساتھ دھوکہ ہے۔ آپؑ کی حکومت میں کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں تھا اور آپؑ نے ہمیشہ کمزوروں اور مظلوموں کا ساتھ دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ حضرت علیؑ کی زندگی انتہائی سادہ تھی۔ آپؑ نے ہمیشہ سادگی اور قناعت کو ترجیح دی۔ آپؑ کی خوراک جو کی روٹی اور نمک پر مشتمل ہوتی تھی، حالانکہ بیت المال پر آپؑ کا مکمل اختیار تھا۔ آپؑ نے فرمایا کہ دنیا کی مثال سانپ کی مانند ہے، جو دیکھنے میں نرم لگتی ہے مگر اس کا زہر جان لیوا ہوتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree