27اکتوبر کو نشتر پارک کا میدان غدیر کی یاد تازہ کرے گا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

07 اکتوبر 2013

وحدت نیوز (کراچی) ولایت قلعہ اسلام کا دروازہ ہے، اگر دین مبین میں ولایت شامل نہ ہوتی تو دین کامل ہی نہیں ہوتا، ولایت دین و سیاست کی وحدت کا نام ہے، جناب سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا راہ ولایت کی پہلی پشتیبان تھیں، اہل بیت اطہار علیہ السلام کے کرامات کے تمام مذاہب قائل ہیں لیکن ان کی حکومت کا قائل صرف پیروان ولایت ہیں، عاشقان ولایت تیاری کریں نشتر پارک ایک مرتبہ پھر ولائیوں کے عزم و حوصلے اور ولولے کا عکاس بنے گا. ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی،علامہ نقی نقوی سمیت کراچی ڈویژن کے اراکین کابینہ اور تمام اضلاع و یونٹس کے مسؤلین اور کارکنان موجود تھے۔



علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا کو مشکلات اور مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سوشل ازم، کمیونزم، نیشنل ازم، سکیولرازم ہیں، ولایت ہمیں ان تمام ازمز کے جہنم سے نکال کر بشریت کی معراج پر پہنچا تی ہے ، آج کا معاشرہ ولایت کی ٹھنڈی چھاؤں سے محروم ہے ، تمام مسلم ممالک ولایت کی رسی کو چھوڑ کر مشرکانہ نظاموں سے استفادہ کر رہے ہیں ،ہم ولایت کے ماننے والے ہیںیہ ممکن ہی نہیں کہ ہم غیبت امام میں ولایت کا دامن چھوڑ کر لبرل اور سکیولر ہو جائیں ، جب کہ غیبت کبریٰ کی استعاری حالت میں ہمارے پاس ولایت فقیہ ایک نعمت کی صورت میں موجود ہے ، ہم تمام باطل و مشرکانہ نظاموں سے بغاوت کا اعلان کر تے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ولایت کا راستہ دنیاوی نگاہ سے خوشگوار نہیں ہیں دشوار گذار ہے ،ولایت کے راستے میں سختیاں ہیں، مشکلات ہیں،ہجرتیں ہیں ، اسارتیں ہیں شہادتیں ہیں، ہمیں مسلسل جدوجہد کر نی ہے، قیام کر نا ہے، تمام مشکلات و مصائب کے لئے ہمہ وقت آمادہ و تیار رہنا ہے ۔



ان کا کہنا تھا کہ جوان کسی بھی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار اد ا کرتے ہیں، تاریخ مقاومت گواہ ہے کہ جوان ہمیشہ اسلام اور انقلاب کی ترویج میں صف اول میں نظر آتے ہیں،سپاہ پاسداران اور حزب اللہ کی طرح پورے پاکستان میں جوانوں کو اپنا قومی کردار ادا کرنے کے لئے آگے آنا ہو گا، وحدت یوتھ پاکستان کا اسٹرکچر آگے جا کر یوتھ پارلیمنٹ کی صورت اختیار کر جائے گا ، الہٰی جماعت اور ولائی گروہ میں شامل افراد کا درمیان بھائی چارے اور محبت کا رشتہ ضروری ہے، چھوٹے چھوٹے مسائل اور اختلاف رائے کو ترجیح نہیں دینی چاہئے،آپس میں درگزر کر نا ہماری کوشش ہو نی چاہئے، معمولی اختلاف رائے کو مد نظر رکھ کر اپنی جدو جہد کومتاثر نہیں کر نا چاہئے، تمام کارکنان اپنی اخلاص کی جانب خصوصی توجہ دیں، اس طویل اور دشوار گذار راستے میں سفر کر نے کے لئے مظبوط ریاضت کی ضرورت ہے، اپنی راتوں کو آباد کریں، دن کا ایک حصہ خدا سے راز و نیاز اور مناجات کے لئے مخصوص کریں ۔



عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عظمت ولایت کانفرنس راہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کوزندہ کر نے کا سفر ہے ، ہفتہ ولایت کو منفرد انداز میں منانے کے لئے انشاء اللہ راہیان راہ ولایت نشتر پارک میں اکھٹا ہو نگے، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر سے عاشقان ولایت کے قافلے شریک ہو نگے اور یہ اجتماع خدا وند متعال کی نصرت و امام زمانہ عج کی تائید سے ماضی کے تمام اجتماعات کا رکارڈ توڑے گا۔ہمیں ناامیدی کو ختم کرنا ہے اور امید کے چراغ روشن کر نے ہیں، کراچی کو اس کا امن لوٹا نا ہے، اہلیان کراچی کو دہشت گردی اور افراتفری سے نجات دلانی ہے ۔



بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نامزداراکین کابینہ سے ان کے عہدوں کاحلف لیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree