فارم 47 کی مسلط شدہ نااہل اور متعصب پی ڈی ایم 2 حکومت کا سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس سے سیاسی انتقام جاری

24 فروری 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) فارم 47 کی مسلط شدہ نااہل اور متعصب پی ڈی ایم 2 حکومت سیاسی انتقام سے باز نہ آئی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے حق و سچ کا ساتھ دینے ، آئین کی بالادستی ، پارلیمان کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ایک بار بھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 2014ء میں دھرنوں کے کیس میں ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کیجانب سے 2014ء میں دھرنوں سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی۔

 دوران سماعت غیر حاضری پر عدالت نے ایم این اے خرم شہزاد، سربراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت دیگر کارکنوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے ڈاکٹر طاہر القادری کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے کیسز کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کردی۔

عمران خان متعلقہ مقدمات میں حاضری سے مستقل استثنیٰ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی ودیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وارنٹ گرفتاری ایسے وقت میں جاری کیئے گئے ہیں کہ جب سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری ان دنوں لبنان کے دورے پر ہیں جہاں وہ سید مقاومت شہید حسن نصراللہ ؒ کی آخری رسومات میں شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree