ایم ڈبلیوایم کے تحت گرمی ولوڈشیڈنگ سے ہلاک شہریوں کی مغفرت وحکومتی بے حسی کیخلاف یوم احتجاج ودعا منایا گیا

27 جون 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک  بھر میں لوڈشیڈنگ ،سندھ میں ہزاروں غریب عوام کے ہلاکتوں اور حکومتی بے حسی کیخلاف یوم احتجاج و یوم دعامنایا گیا،مرکزی دعائیہ تقریب کا انعقاد سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں علامہ اصغر عسکری نے خصوصی دعائے مغفرت اور کراچی میں باران رحمت کے نزول کیلئے دعا کروائی، پنجاب کے شہروں لاہور،شیخوپورہ، قصور، چونیاں،فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ،ملتان،مظفر گڑھ،جہلم،راولپنڈی،سندھ کے شہروں کراچی ، حیدر آباد، نواب شاہ، سکھر، خیرپور، مورو، شہدادکوٹ، بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفرآباد، ڈیرہ اللہ یار، گلگت بلتستان ، آزاد جموں کشمیرسمیت دیگر اضلاع و تحصیلوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا،جہاں سندھ میں گرمی اور لوڈشیڈنگ کے سبب جان بحق ہونے والوں کے ذمہ دار وفاقی و صوبائی حکومتوں اور کے الیکٹرک کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا،لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں اور کارکنان کی بڑی تعدا نے شرکت کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ سید امتیاز کاظمی کا کہنا تھاکہ سندھ کے عوام کو مشکل میں تنہا چھوڑنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کریگی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے انسانیت کی توہین کی کراچی میں ہزار سے زائد اموات کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملی تو ملک خونی انقلاب کی طرف بڑھے گا،عوام میں اب قوت برداشت ختم ہو چکی ہے،آئے دن سیاست دانوں کے کالے دھن اور ملکی دشمنی کی خبروں نے ان نا اہل حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے،بجلی بحران روز بروز شدت اختیار کر تا جا رہا ہے،وزراء اور سیاست دان غریب عوام کا مذاق اڑانے میں مصروف ہیں،پاکستان دنیا کا پہلا جمہوری ملک ہے کہ جہاں کے جمہوری حکومت ہزاروں افراد کے حکومتی نااہلی سے ہلاکتوں کے بعد بھی اقتدار پر قابض ہیں،اگر اس کو جمہوریت کا نام دینا ہے تو عوام ایسی جمہوریت پر سو بار لعنت بھیجتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم آج اپنی اعلیٰ عدلیہ سے مکمل مایوس ہیں،چھوٹی چھوٹی باتوں پر سو موٹو ایکشن لینے والی عدالتیں آج ہزاروں انسانوں کے حکمرانوں کے نااہلی سے ہلاکتوں پر خاموشی  المیہ سے کم نہیں،دہشت گردی،کرپشن،لوڈشیڈنگ سمیت  دیگر ملکی معاملات کو افواج پاکستان نے ہی درست کرنا ہے تو ان نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کو عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے کے لئے ملک کیوں مسلط کیے ہوئے ہیں؟حکمران اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں بھی ان غاصب سیاست دانوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے اور ان لٹیروں کو ملک میں منہ چھپانے کی جگہ نہ ملے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree