دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے نجات کیلئے جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں کا تسلسل کے ساتھ جاری رہنا ضروری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

26 جنوری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت کی بد انتظامی اور ناقص پالیسوں کے باعث ارض پاک غربت، دہشت گردی اور اقتصادی بحران کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکامی نے حکومت کا نااہلی کا پردہ چاک کر دیا ہے۔شاہراہوں کی تعمیر سمیت ان پر وجیکٹس پر سرکاری وسائل بے دریغ لٹائے جا رہے ہیں جن میں حکومتی اراکین کا مال بکتا اور بنتا ہے۔ تعلیم ، صحت اور بیروزگاری کے خاتمے سمیت دیگر توجہ طلب امور کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے جو نئی نسل اور پاکستانی عوام کے ساتھ بدترین بددیانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بیٹھ کر حکومتی رٹ کو سرعام چیلنج کرنے والے ملا کو بیشتر مقدمات میں ملوث ہونے کے باوجود گرفتاری میں پس و پیش دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کی ’’سنجیدہ کوششوں‘‘ کو سمجھنے کے لیے کافی ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر جب تک بلاتفریق عمل نہیں ہو گا تب تک دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔اگر حکومت ملک میں امن کی خواہاں ہے تو قانون کے نفاذ میں کسی بھی دباو یا مصلحت کو رکاوٹ نہ بننے دے۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کا اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ اصولی ،دانشمندانہ اور آئین پاکستان کی پاسداری کا بہترین اظہار اور قابل تعریف ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ ملک کو شدید ترین خطرات سے دوچار کر سکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنرل راحیل کی پالیسیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہنے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree