سانحہ منیٰ کے حقائق نشرکرنے کے خلاف پیمراکے احکامات آزادی رائے کے حق سے متصادم ہے،علامہ حسن ظفرنقوی

30 ستمبر 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی پیشہ وارنہ آزادی سلب کرنے کے لیے پیمرا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے، قومی داروں کو حکومتی پسند و ناپسند کے اثر سے آزاد کیا جائے۔ پیمرا کی طرف سے سانحہ منیٰ پر پروگرام اور خبروں کی نشریات کو محدود کرنے کے احکامات آزادی رائے کے حق سے متصادم ہے۔جمہوریت کے نام پر قائم حکومت کو بادشاہت نہ سمجھا جائے۔ پاکستان ایک خودمختیار اور آزار ریاست ہے ۔پاکستان کی حکومت اسے سعودی حکمرانوں کی ذیلی ریاست ثابت کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہی ہے جو ملک و قوم کے ساتھ غداری ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ایما پر پہلے حج فلائٹس کی کوریج پر پابندی لگائی گئی اور اب ٹی وی چینلز کو اس سانحہ پر تبصرہ کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ حکومت کے یہ اقدامات آزادی صحافت کے منافی اور ناقابل قبول ہیں۔ہم اس سلسلے میں میڈیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے عہد کرتے ہیں کہ اس غیر منصفانہ طرز عمل کے خلاف ہم ہر پلیٹ فارم پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree