شیخ ابراہیم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑو ں حامیوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے،علامہ شفقت شیرازی

14 دسمبر 2015

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے نائجیریا میں اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ علامہ شیخ ابراہیم زکزکی کے گھر پر حملے ، ان کے نائب سمیت تین سو بے گناہ شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نائجیرین حکومت بوکو حرام کے دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے سے عاجز ہے، جو بے گناہ انسانیت کا خون بہا رہی ہے اور پرامن وحدت اسلامی کے علمبردراوں کو ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔علامہ شیخ ابراہم زکزکی کی گرفتاری اور سینکڑو ں حامیوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل مذمت ہے ،  ہم اقوام متحدہ اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نائجیرین حکومت پر زور ڈالیں، تاکہ بیگناہوں کو قتل ہونےسے بچایا جاسکے۔

 علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے نائجیریا میں ہونے والے شہدائے عاشورہ کے چہلم پر نائجیرین فوج کے چڑھاؤ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ پوری دنیا میں امن کا نشان ہے۔

انہوں نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے سعودی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے دہشت گردوں کو سیاسی پناہ گاہیں مہیا کر رہی ہے۔ جب تک دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ موجود ہے، تب تک اس طرح کے اندوہ ناک واقعات ہوتے رہیں گے۔ ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree