عالمی یوم القدس نا فقط مظلومین فلسطین بلکہ مظلومین جہاں کی مدد ونصرت کا تقاضہ کرتا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

10 جولائی 2015

وحدت نیوز (کراچی) مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت کراچی نکالی گئی جس میں ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی ،ریلی میں مختلف علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ شرکائے  ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا میں عالمی استکباری قوتوں امریکہ ، فرانس، روس، بر طانیہ نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشیں کی ۔56ممالک مل کر بھی قبلہ اول کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔1948میں غاصب اسرائیلی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔1967میں قبلہ اول پر قبضہ کر لیا گیا مسلمانوں کو تقسیم کر نے کی بھر پور سازش کی گئی ۔1979میں اسلامی انقالاب بر پا ہوا اور امام خمینی نے ان استکباری قوتوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیااور انقلاب کے بعد سب سے پہلے ایران میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ کو ختم کر کے فلسطینی عوام کو واپس کر دیا۔انقلاب اسلامی ایران نے امت مسلمہ کو بیدار کیا اور انہیں اپنے اصل دشمن کی پہچان کر وائی امام خمینی کی واحد وہ شخصیت تھی جس نے اس دور میں سب سے پہلے عالمی سامراجی قوتوں کو للکارا اورامت مسلمہ کو امت واحدہ بنانے کی کو شیشں شروع کر دی ۔مسلمانوں کی کھوئی ہوئی حمیت کو واپس امام خمینی ہی لائے ۔امام خمینی نے امت مسلمہ کو یہ شعور دیا کے استعماری طاقتوں پر کبھی اعتبار نہ کیا جائے۔امریکہ اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ کو تقسیم کیا ۔امام خمینی نے مسلمانوں میں تفریق کے خاتمہ کی بات کی۔اور یہی وجہ ہے جس کے سبب پوری دنیا میں ملت جعفریہ کا قتل عام کیاجا رہا ہے ۔یمن ،بحرین ،عراق،مصر،ترکی سمیت مشرق وسطیٰ کے خرابی حالات کے براہ راست ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔یمن میں عرب ممالک کی جانب سے حملے کرنے والوں نے آج تک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ایک دفعہ بھی کوئی حملہ نہیں کیا۔امریکہ پاکستان ،عراق ،شام میں دہشتگردی پھیلانے والے تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے حکمرا ن آل سعود کے پے رول پر کام کر رہے ہیں اس ملک میں بسنے والے عوام کے دل اپنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔دفاع فلسطین دفا ع اسلام و دفاع انسانیت ہے انشا ء اللہ پاکستانی عوا م اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔آزادی فلسطین امت مسلمہ کی مشترکہ کو ششوں سے ممکن ہے ۔امریکہ و اسرائیل کے احکامات پر کام کرنے والے مسلم حکمران قبلہ اول کیلئے کچھ نہیں کر رہے۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی صدر آئی.ایس .او پاکستان بردار تہور عباس حیدری کا کہنا تھا کہ یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف صدا ء احتجاج بلند کرنے کا دن ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب امام خامنہ ائی کی سربراہی میں قبلہ اول القدس آزاد ہوگا ہم امامیہ کے نوجوان خون کے آخری قطرہ تک قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک آزاد ی کو زندہ رکھے گے مرکزی صدر آئی ایس او نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔ یہ دن اسلامی انقلاب کے بانی و رہبر حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان پر پوری دنیا میں بغیر کسی تفریق کے منایا جاتا ہے امام خمینی ؒ نے اس دن یعنی یوم القدس کو فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کا دن قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہ دن مستضعفین (مظلوم بنائے گئے) کی ظالمین کے مقابلے میں کامیابی و کامرانی کا دن ہے اس دن دنیا کی تمام فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے گونج اٹھنے چاہئیں۔ہم پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح فلسطینیوں کے حق میں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے آج یوم القدس منایا جا رہا ہے اس عنوان سے ملک بھر کے گوش و کنار سے القدس ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جس میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع، قبلہ اول کی بازیابی اور مسئلہ فلسطین کی اخلاقی و سیاسی حمایت کو جاری رکھنے کا عزم کیا جائے گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ امام خمینی ؒ نے دنیا کو باور کروایا کہ القدس کا مسئلہ مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور مسلم امہ کو اسے ہر صورت بازیاب کروانا چاہئیے، صیہونزم اسلام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، صیہونزم کا مقصد صرف فلسطین پر قابض ہونا ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر اپنا تسلط قائم کرنا ہے،امام خمینی ؒ نے دنیا پر واضح کیا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ غاصب اسرائیل کا وجود اور اس کے جاری مظالم کا مقصد صرف اور صرف فلسطین پر قابض ہونا نہیں بلکہ یہ ایک کے بعدایک کر کے تمام عرب مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے جس طرح فلسطین پر کیا گیا ہے۔آج فلسطین کے مظلوم لوگ اپنا دفاع خود کر رہے ہیں، لہذا یہ ہر ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے مسئلے کو پوری امتِ مسئلہ کا حقیقی مسئلہ قرار دیا لیکن پاکستا ن کے بے حس حکمران فلسطین کے مسئلہ کو اہمیت نہیں دے رہے۔ قائد اعظیم کے ارشادات کی روشنی میں یوم القدس پاکستان میں سرکار ی سطح پرمنانا چاہے۔ جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر فلسطینی مسلمانوں کی آواز بلند کرنی چاہیے۔ جب تک امریکی غلامی کا طوق گلے میں ہے اس وقت تک فلسطین کی آزادی ممکن نہیں ۔طالبان اور القائدہ کو امریکہ نے بنایا ہے تاکہ وہ ان تنظیموں کے زریعہ مسلمانوں کا قتل عام کرا سکے اور اسی کی کڑی داعش ہے وطن عزیز میں جب تک یہ دہشتگردتنظیمیں اور ان کے سہولت کار موجود ہیں اس وقت تک وطن عزیز میں امن و امان کا قیام نہیں ہو سکتا۔

ریلی سے علامہ شہنشاہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں ہزاروں خواتین ،مرد ،بزرگ اور بچوں نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء امریکا مردہ باد اور نامنظور اسرائیل کے نعرے لگارہے تھے، ریلی میں فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر میں 500سے زائد مقامات پر آزادی بیت المقدس ریلیاں نکالی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree