فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائی کے اپیکس کمیٹی کے فیصلےخوش آئند ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

11 ستمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہو نے والے اہم فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن کی لعنت سے نجات دلانے کیلئے اپیکس کمیٹی کی سفارشات قابل تحسین ہیں،فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث عناصرکے خلاف کاروائی کے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں،ہم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سول اور ملٹری بیوروکریسی کے تمام اقدامات کی بھر پور حمایت کرتے ہیں، ملک کودرپیش دہشت گردی اور کرپشن کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی کی تشکیل بے انتہا ضروری ہے، مکتب تشیع ان دہشت گردوں کی سازشوں کا گذشتہ چاردہائیوں سے مردانہ وار مقابلہ کررہی ہے،پاکستان میں انتہا پسندی اور مذہبی منافرت کی روک تھام کیلئے دہشت گردی میں ملوث مساجد ، مدارس ، تنظیمات اور شخصیات کے خلاف بھر پور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں ،اس کے ساتھ ہی ان عناصرکی اخلاقی اور زبانی حمایت کرنے والے سہولت کاروں ، ہمدردوں اور معاونین کے خلاف بھی فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ وطن عزیزکو انتہا پسندوں اور قومی بدنامی کا باعث بننے والے تکفیری دہشت گردوں کے چنگل سے نجات دلائی جا سکے۔

 

انہوں نے کہا کہ ،  ملت جعفریہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکیلئے سول اور ملٹری قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے، ہمارا دیرینہ موقف ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے والے مدارس،مساجد اور اداروں کے خلاف ٹھوس اور موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔ لیکن اس بات کو بھی مد نظر رکھا جائے کے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی آڑ میں بے گناہ نشانہ نہ بنائیں جائیں ،جبکہ دہشت گردی اور کرپشن کے مقدمات میں گرفتار سفاک ملزمان پر الزامات ثابت ہوجانے کے بعد فوری طور پر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ دہشت گردی اور کرپشن کے ڈسے عوام سکھ کا سانس لے سکیں اورنیشنل ایکشن پلان کی صداقت کا یقین ممکن ہو،انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کوملت جعفریہ کے خلاف سیاسی ہتھیار بنانے سے روکیں ، ایم ڈبلیوایم محب وطن اور داعی وحدت جماعت ہے جس نے ہمیشہ شیعہ سنی یونٹی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree