لاہور: علامہ امین شہیدی کی زیر اقتداء دعائے عرفہ کا روح پرور اجتماع

16 اکتوبر 2013

وحدت نیوز ( لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دعائے عرفہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ گلستان زہرا (س) بھیکے وال وحدت روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کے تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ روز عرفہ کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس کے بعد والے دن عید قربان ہونے کے علاوہ خود یہ ایک بڑی عید ہے، یہ اس وجہ سے کہ خداوند متعال نے عرفہ کی رات اور اس دن میں اپنے بندوں پر ایک خاص توجہ کی ہے اور ان پر رحمت نازل فرمائی ہے، ان لوگوں پرجو دعا اور مناجات میں مشغول ہوتے ہیں، اس رات میں جو مستحبات ذکر ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے ہے کہ یہ رات ایک بڑی رات ہے اور خداوند متعال اس رات میں اپنے بندوں سے دعا و مناجات اور استغفار کو پسند کرتا ہے۔ لہذا ہمیں اس رات اور دن کے اعمال اور مستحبات کے بارے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حتی کہ اس دن کا ایک اہم مستحب روزہ رکھنا ہے، البتہ اگر روزہ رکھنا دعا اور مناجات میں ضعف کا سبب نہ ہو۔

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہزاروں شہداء کے سفاک قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے نااہل حاکم ان سے مذاکرات اور عام معافی کا اعلان کرتے ہیں جو عدل کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا عذاب ڈال دیتے ہیں، کیا اسلامی ریاست کی طرز حکمرانی کا یہی مطلب ہیں؟ ملک کے کونے کونے میں محب وطن شہریوں کا قتل عام خصوصاً کراچی میں آئے دن اہل تشیع افراد کی شہادتیں اور حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ملکی سالمیت کے لئے سنگین خطرے کی نشاندہی ہیں۔ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔ نام نہاد آپریشن محض تسلی کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ دن دور نہیں کے ان مظلوموں کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچیں گے۔  یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree