نومنتخب بلدیاتی امیدوارعوامی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھ کر مظلوموں کے مددگاربنیں ، ناصرعباس شیرازی

02 دسمبر 2015

وحدت نیوز (چنیوٹ) استحکام پاکستان کے دشمنوں کے خلا ف کاروائیاں قابل تحسین ہے پاک فوج ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرکے ان تمام عناصر کا خاتمہ کرے جو بیرونی اشاروں پر پاکستان میں بدامنی کے مرتکب ہورہے ہیں ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات علامہ سید ناصر عباس شیرازی نے مجلس وحد ت مسلمین اور ہم خیالی گروپ کے الیکشن کے امیدواروں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہمیں حکمرانوں کی شکل میں ہمیشہ وہ افراد ملے جو وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹتے رہے غریب عوام کا طبقہ ہمیشہ مظلومیت کے ساتھ پستا چلا گیا معاشی مسائل فوری انصاف کی فراہمی اور جان و مال کا تحفظ ناپید ہے ملکی خوشحالی کیلئے یہ ضروری ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں عوامی نمائندے بے لوث ہوکر اپنی جیبوں کو بھرنے کی بجائے عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں اگر حقیقی جمہوریت یہاں پر پنپ جائے تو پاکستان خوشحالی کا گہوارہ بن جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرکے حالیہ مشرق وسطیٰ کے حالات کے بارے میں ایک ٹھوس حکومت عملی کے ساتھ مظلومین کی حمایت میں پالیسی مرتب کرنی چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی منافرت کو پھیلا کر مذہبی سیاست کے قائل نہیں ہیں او ر ہم نہ اسکو برداشت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خداداد کی جغرافیائی حدود کے اندر خدمت انسانیت نمائندگان اس نظریے کے تحت اپنے تن من کے ساتھ مصروف ہوں گے آخر میں انہوں نے فلسطین کے نہتے مظلوم عوام پر اسرائیلی مظالم پر امت مسلمہ کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرس حملوں پر اظہار افسوس کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree