پی آئی اے ملازمین پر سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ جمہوری تقاضوں کے منافی آمرانہ اقدام ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

02 فروری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین پرفائرنگ اور وحشیانہ لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس جمہوری تقاضوں کے منافی آمرانہ اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام سے احتجاج کا بنیادی حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔بے گناہ ملازمین کی پولیس کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر متعلقہ حکام کے خلاف عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قومی اداروں میں مسلسل خسارہ حکومت کی ناکامی اور نا اہلی ہے۔وطن عزیز کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جس کی بنیادی وجہ بڑے بڑے قومی اداروں کے کلیدی عہدوں پر نا اہل افراد کی تعیناتی ہے۔ ایک طرف قومی ایئر لائن میں خسارے کا رونا رویا جا رہا ہے اور دوسری طرف حکومت نے ایک غیر ملکی کو پچاس لاکھ روپے ماہانہ پر ملازمت دے رکھی ہے ۔قومی وسائل کو مال غنیمت کی طرح لوٹنے کا یہ باب اب بند ہو چاہیے۔قومی ادارے ملک و قوم کا اثاثہ ہیں ۔یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ ان کی بندر بانٹ کی جائے ۔قومی اداروں کی حفاظت اور ان کی اعلی انتظامی پوسٹون پر باصلاحیت لوگوں کی تعیناتی حکومت کی ذمہ داری ہے تاکہ اداروں کو نفع بخش بنایا جا سکے۔پی آئی اے سمیت تمام قومی اداروں ہماری طرف سے ہر اس فیصلے کی سخت مخالفت کی جائے گی جس میں ادارے کے ملازمین کی مرضی شامل نہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree