کرپٹ اور دہشت گردسیاسی لیڈر شپ کا خاتمہ مستحکم پاکستان کیلئے ناگزیر ہے،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری

02 ستمبر 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہ ہے کہ دہشت گردی اور کرپشن کے عفریت نے وطن عزیز کے اقتصادی ڈھانچے کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ ان دونوں فصلوں کی آبیاری حکومتی و سرکاری اراکین کرتے رہے۔کرپٹ ا ور دہشت گرد عناصر حکومتی و سیاسی جماعتوں کی گود میں پلتے رہے اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔دہشت گردی کے خاتمے میں فوج کا کردار جرات مندانہ ہے ۔حکومت کو چاہییے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف آپریشن کے سہرا اپنے گلے میں ڈالے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکومت کی طرف سے خصوصی ٹاسک دیا جائے اور کرپشن کے خلاف آپریشن کے آغاز وزیر مشیروں ،بیورکریٹس اور سیاسی شخصیات سے کیا جائے۔

 انہوں نے  کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان کے سابق وزیر اعلی اسلم رئیسانی کے ایک سٹاف آفیسر کے گھر نیب کے چھاپے میں کئی کلو سونے اور بیرونی کرنسی کی برآمدگی بہت سارے رازوں کو افشا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا اسلم ریئسانی کے دور حکومت میں کوئٹہ ملت تشیع کی قتل گاہ بنا رہا اور ایک ایک روز میں سو سو جنازے اٹھائے گئے۔یہ لوگ محب وطن نہیں بلکہ یہود و ہنود کے آلہ کار ہیں اور ملکی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ایسے تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ملک دشمن سرگرمی میں ملوث شخصیات کو کڑی سزا دی جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree