ایم ڈبلیوایم، آئی ایس او ، آئی او کا لاہور میں بھرپور احتجاج ،حکومت اور ریاستی اداروں سے پاراچنار میں فوری قیام امن کا مطالبہ

30 جولائی 2024

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے پاراچنار میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کے ہاتھوں دسیوں شہداء اور سینکڑوں زخمیوں کے لئے لاہور پریس کلب کے سامنےبھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔  جس میں اہلیان لاہور کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ مظاہرے میں خواتین ،بچے ،جواں اور تمام تنظیموں کے نمائندے شریک تھے ۔

 علمائے کرام اور مقررین نے شہدائے پاراچنار کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت پاکستان اور ریاست پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی سہولت کاری ختم کی جائے ۔ دہشت گردوں کے خلاف  ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ۔ اور پاراچنار کے باسیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔ اگر حکومت نے اس سلسلے میں عملی اقدامات نہ اٹھائے تو پورے پاکستان اور پاکستان کے گلی کوچوں سے خواتین ،بچےاور جوان نکلیں گے اور پاراچنار کی جانب امن مارچ کریں گے ۔ پارا چنار کے تمام بسنے والے محب وطن شہری اور پاکستان کے غیرت مند بیٹے ہیں ۔ تمام پاکستانیوں کو پاراچنار کے جوانوں پر ناز ہے ۔ جس بہادری اور دلیری سے انہوں دشمن کا مقابلہ کیا اس پر ساری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ دشمن بزدل ہے اور وہ امریکہ اسرائیل کی شہ پر پارا چنار پر حملہ اور ہے ۔ اسے معلوم نہیں کہ یہ سب حیدر کرار کے ماننے والے حسینی جوان ہیں ۔ان شاءاللہ پاراچنار دشمن اسلام اور دشمن پاکستان کا قبرستان بنے گا ۔

پاراچنار میں شیعہ و سنی متحد ہیں یہ یزیدی تکفیری ٹولہ ہے جو پاراچنار پر حملہ آورہے ۔ ابھی تک 32 جوان حسینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہیں ۔ جبکہ کئی دہشت واصل جہنم ہوچکے ہیں ۔ پریس کلب کے سامنے لوگوں نے لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعروں سے فضا گونجتی رہی اوراسی طرح اسلام اور پاکستان کے دشمن  امریکہ اسرائیل کے خلاف زبر دست نعرے بازی کی گئی اور لوگ کافی دیر تک نعرے لگاتے رہے ۔

 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree