دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کئے تو وطن عزیز میں انقلاب کو کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی،چوہدری رضوان حیدر

10 جون 2014

وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شرپسند عناصر کے ساتھ ساتھ موجودہ حکمران برابر کے شریک ہیں، طالبانی دہشت گردوں کو مذاکرات کے نام پر ڈھیل دینا وطن عزیز کے ساتھ غداری اور دہشت گرد عناصر کے ساتھ ہمدردی کی دلیل ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر نے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ اثناء عشریہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ بم دھماکوں سے خوفزدہ ہونے والی نہیں اور نہ ہی امریکہ نواز طالبان ہمیں مشن کربلا کی تبلیغ سے روک سکتے ہیں، اب شہادتوں کا سلسلہ ہماری برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے اور اگر حکمرانوں نے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی ختم کرکے ان کے خلاف ٹھوس اقدامات نہ کئے تو وطن عزیز میں انقلاب کو کوئی بھی طاقت نہ روک سکے گی اور اگر ایسا ہوا تو طالبان اور ان سے ہمدردی رکھنے والوں کو کہیں بھی جائے پناہ نصیب نہ ہوگی، اگر حکمران ملت جعفریہ کو تحفظ نہیں دے سکتی تو شریف برادران اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے پاک فوج کو دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی اجازت دیں، دہشت گرد عناصر سے پاک وطن ہی مضبوط اور مستحکم وطن ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکز کی جانب سے جس بھی لائحہ عمل کا اعلان کیا گیا ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں اس کی بھرپور حمایت اور پیروی کی جائے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree