کراچی، مجلس وحدت مسلمین نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں

04 اگست 2013

وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاؤنڈیشن نے شہر میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے جبکہ بڑی تعدادمیں متاثرین کے لیے افطاراورکھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ کھوکھراپار اور امروہہ سوسائٹی میں ریلیف کیمپس بھی لگا دئیے گئے ہیں جہاں عوام الناس سے متاثرین کی مدد کے لئے کپڑے ، دودھ ، خشک غزائی اشیاء ، صاف پانی اور نقد امداد جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روزہونے والی شدید بارش نے شہر کے مضافاتی اورنشیبی علاقوں کے لوگوں کو شدید متاثرکیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی نے خیر العمل فاؤنڈیشن کے تمام رضاکاروں کوفوری طورپر متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کردی جس کے بعدایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا دیدار علی جلبانی ، انجینئر رضا نقوی ، علی حسین نقوی ، سجاد اکبر زیدی ، حسن عباس رضوی اور ڈاکٹر حسن جعفر نے فوراً امروہہ سوسائٹی ، سعدی ٹاؤن ،سچل گوٹھ ، جلبانی گوٹھ، ثومر کندھانی گوٹھ کھوکراپار کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کیمپس کا معائنہ بھی کیا، ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیاجبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں روزہ داروں کیلئے افطار اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سیکرٹری حسن ہاشمی نے اندرون سندھ اوردیگر حصوں میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر وحدت رضاکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے فوری طورپروحدت ہاؤس سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مولانا دیدار علی جلبانی نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بارش اورسیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ایم ڈبلیوا یم سے تعاون کریں تاکہ پریشان حال لوگوں کی بروقت مددکی جاسکے ۔انہوں نے اس عزم کا اظہارکیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین بارش کوتنہانہیں چھوڑے گی اور بے گھر اور متاثرہ لوگوں کی مدد بلکل اسی طرح کریں گے جیسے تین برس قبل کی تھی ہم متاثرہ افرادکی مدد کے لیے کوئی کسر اٹھانہیں رکھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree