آئمہ اہل بیتؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں، عبدالحسین شاہ

12 جون 2019

وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل قائد وحدت ناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ڈسٹرکٹ ٹھٹھ میں بھی یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا-مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماءکونسل کے تحت آل سعود کے مظالم کے خلاف 8 شوال یوم انھدام جنت البقيع ریلی شاھ نجف امام بارگاھ سے پریس کلب ٹھٹھ تک جہاں آل سعود کے مظالم پر احتجاج کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شبیہ الرضا زیدی اورسید عبدالحسین شاہ نے کہا ۸ شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے عالمی یوم احتجاج کے کا دن ہے۔ 8 شوال 1925 کو مدینہ طیبہ کے جنت البقیع اور مکہ معظمہ کے جنت المعلیٰ میں واقع اہل بیت رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مقدس مزارات کو منہدم کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غمزدہ کردیا گیا۔ آئمہ اہل البیت ؑ کے مقدس مزارات آج بھی کروڑوں انسانوں کی محبت اور عقیدت کا مرکز ہیں۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کا مطالبہ ہے کہ آل رسول ﷺ اور صحابہ کرام ؓ کے مزارات مقدسہ جلد دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree