کراچی، اہلیان جعفرطیارسوسائٹی کے وفد کی ایم ڈبلیوایم رہنما عارف زیدی کی سربراہی میں ڈی جی ایم کے الیکٹرک سے ملاقات

13 جون 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکرٹری جنرل عارف رضا زیدی ،سماجی رہنما و غازی عباس ٹرسٹ کے رکن جناب اختیار امام رضوی،مسجد و امام بارگاہ درزہرا کے ٹرسٹی جلا ل شاہ سمیت خیر العمل ویلفیئرٹرسٹ کے سعید رضوی اور ایم ڈبلیوایم کے رہنما ممتازمہدی کی ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکا پوٹو سے ملاقات۔اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل عارف رضا نے کے الیکٹرک ملیر آئی بی سی کے ذمہ داران کو اہلیان جعفرطیار سوسائٹی کے مسائل ، گزشتہ ملاقاتوں میںطے شدہ امور، علاقے میں اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ ،ائیریل بنڈل کیبل اور نیو پی ایم ٹیز کی تنصیبات کے بعد ان لوڈ ڈسٹریبیوشن ،ائیریل بنڈل کیبلنگ کے بعد علاقہ مکینوں کے نیو میٹر کنکشن اور جعفر طیار سوسائٹی کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ،پیرمحفوظ فیڈسے بجلی چوری میں ملوث پی ایم ٹیز کی علیحدگی جن کی بجلی چوری سے اہلیان جعفرطیار کو اذیت کا سامناہے سے آگاہ کیا۔

 وفد نے پیر محفوظ فیڈر پر لوڈشیڈنگ کے اوقات میں آدھے گھنٹے کے بجائے کم از کم 1 گھنٹہ کمی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ جعفرطیار سوسائٹی کے سروے نمبر 491، 492 اور ناد علی ؑ کے علاقے کو اسمال انڈسٹری فیڈر سے نکال کر پیر محفوظ فیڈر پر منتقل کرنے اور لوڈشیڈنگ کے مساوی اوقات کار کے تعین اور مکینوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلانے کے ایم ڈبلیوایم کے مطالبے پر عملدرآمد پر کے الیکٹرک انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

وفد نے جعفرطیار سوسائٹی ،غازی ٹاؤن،عمار یاسر سوسائٹی اورسروے 417 کے علاقےکو ایک فیڈر پرمنتقل کرنے، لوڈشیڈنگ کی ٹائمنگ ایک کرنے اور دورانیہ کو کم کرنے کاپرزور مطالبہ کیا۔

جعفرطیار کی لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذید کمی کے مطالبے پر ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکاپوٹو کا کہنا تھا کہ پیر محفوظ فیڈر پر بلنگ ریکوری 90 فیصد تک ہے لیکن چونکہ ابھی بھی لاسز کا تناسب 35 سے 45 فیصد کے درمیان ہے لہذا جیسے ہی آنے والے دنوں میں یہ تناسب کم ہوگا لوڈشیڈنگ میں بھی اسی لمحاظ سے مزید کمی واقع ہوگی۔جعفرطیار میں بلڈنگ گرنے کے حادثے کے بعد سے اس علاقے کا لوڈ جعفری مارکیٹ پی ایم ٹی پر ڈالا گیا تھا اس کے بعد سے اب تک اس علاقے کو واپس اپنی پی ایم ٹی پر مکمل شفٹ نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے عون و محمد کی گلی نمبر 6،7 میں ٹرپنگ کے مسائل بڑھ گئے ہیں جس پر ندیم کاکاپوٹو نے کریکٹیو مینٹیننس کے بلال صاحب کو احکامات جاری کیے کے جلد از جلد اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

وفد نے مطالبہ کیاکہ جعفرطیار سوسائٹی میں کراس روڈ ہائی ٹینشن وائرز کو ایک طرف یا زمین کے اندر منتقل کیا جائے تاکہ محرم کے دوران جلوس عزا میں رکاوٹ یا کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔نذر علی فیڈر جس میں غازی ٹاؤن فیز 1، فیز 2، محمد آباد، شمائل ہومز وغیرہ کے علاقے شامل ہیں کے حوالے سے لوڈشیڈنگ کی زیادتی کی شکایت پربات کرتے ہوئے ندیم صاحب نے بتایا کہ اس فیڈر پر ایئریل بنڈل کیبلنگ کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل کیا جا چکا ہے انشاءاللہ اس کام کو جلد 100 فیصد مکمل کرکے 03 ماہ کے آبزرویشن پیریڈ کے بعد جیسے ہی اس فیڈر کی ریکوری اور لاسز کے نمبرز بہتر ہونگے تو نذر علی فیڈر پر بھی لوڈشیڈنگ میں فوری کمی کر دی جائے گی۔ڈی جی ایم کے الیکٹرک ندیم کاکاپوٹو نے کہا کہ پیر محفوظ فیڈر پر نیو میٹر کنکشن کا کام میٹر شارٹیج کی وجہ سے تاخیرکاشکارہے۔ انشاءاللہ جلد ہی نئے میٹرز آ جائیں گے تو پینڈنگ درخواستوں کے حساب سے نئے میٹرز کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree