ایم ڈبلیوایم لاڑکانہ اور دیگر ملی تنظیمات کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفریہ تا پریس کلب تک القدس ریلی کا انعقاد

29 مارچ 2025

وحدت نیوز(لاڑکانہ) رہبرِ کبیر آیۃ اللہ روح اللہ الموسوی الخمینی کے حکم پر پوری دنیا کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔ مرکزی امام بارگاہ جعفریہ لاڑکانہ سے االقدس ریلی برآمد ہوئی جو پریس کلب لاڑکانہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام ریلی میں شیعہ علماء کونسل لاڑکانہ، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ، المنتظر ویلفیئر ٹرسٹ لاڑکانہ، مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ڈویژن لاڑکانہ  کے سربراہان جن میں محترم طارق حسین بدوی، دانشور عبدالرزاق بلوچ، مولانا عمران علی چانڈیو، سید فیاض حسین جعفری، مولانا غلام اصغر جنتی، محترم فضل حسین اصغری، محترم عبد الفتاح، طارق رسول انڑ، اعجاز علی سولنگی، آغا سہراب علی میرانی، سعید علی میرانی، مشتاق علی میمن، علی رضا چانڈیو، فیاض حسین حسینی، معشوق علی مفکری، مولانا سید رضا علی نقوی، مولانا مولا بخش مرتضائی، مولانا افضل علی کھٹیان، اور دیگر مومنین نے دینی فریضہ سمجھتے ہوئے بھرپور شرکت کی اور مسلمانوں کے قبلۂ اول بیت المقدس پر اسرائیلی ناجائز قبضے اور مظلوم فلسطینیوں پر گذشتہ 77 سالوں سے اسرائیلی ظلم و جور خلاف آواز بلند کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree