ولایت کے پیروکار شام میں امریکی عزائم کو خاک میں ملا کر ہی دم لیں گے، علامہ شیخ صلاح الدین

13 ستمبر 2013

وحدت نیوز (کراچی) شام پر ممکنہ امریکی جارحیت ، مصر میں بیگناہوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےاپیل پر بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین  کے سیکرٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس نے خطاب  کیا ، اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی ، شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئےعلامہ شیخ حسن صلاح الدین  نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی ہے ، شام پر امریکی حملہ اس کی آخری غلطی ثابت ہو گی ، اوباما میں اگر شام پر حملے کی ہمت ہو تی تو وہ اتنی حیل حجت نہ کر تا ، جس امریکہ نے افغانستان و عراق پر حملے کے لیئے اقوام متحدہ اور کانگریس کی حمایت کی فکر نہ کی آج وہ امریکہ شام پر حملہ کے لیئے گندھے تلاش کر رہا ہے ، حکومت اسلامی ایران اور اس کے اتحادی مسلم قوتیں امریکہ کے گلے کی ہڈی بن چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں نے اپنی امریکی غلامی کا ثبوت دی دیا ہے ، اگر خادم حرمین اتنے ہی مسلمانوں کے خیر خواہ اور جمہو ریت پسند ہیں تو مصر میں جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کیوں کیں ، خود شاہی نظام حکومت کا خاتمہ کر کے اقتدار عرب عوا م کو کیوں منتقل نہیں کر دیتے ، افسوس کا مقام ہے کہ سعودیہ جیسےاسلامی  ملک کا سرمایہ  مسلم امہ کی نسل کشی میں استعمال ہو رہا ہے ،سعودیہ عرب کے حکمران امریکہ کو پیسہ دے کر شام کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر کے امریکہ و اسرائیل سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں، ہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں چاہے وہ مصر ہو ، بحرین ہو ، یمن ہو یا کہ شام ، عرب لیگ کا شرمناک کردار اس بات کی دلیل ہے کہ عرب حکمران کبھی بھی امریکہ کی غلامی سے آزاد نہیں ہوں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree