کراچی و پشاور میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بروز جمعہ یوم احتجاج منایا جائے گا، علامہ صادق رضا تقوی

30 مئی 2013

khi pcوحدت نیوز (کراچی)  ملک بھر میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کراچی دہشت گردی میں کالعدم گروہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملوث ہیں، شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں کالعدم طالبان دہشت گردوں کو ایک مرتبہ پھر کھلی آزادی دے دی گئی ہے، اگر کراچی میں فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو کراچی سمیت ملک بھر میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، علامہ دیدار جلبانی، علامہ باقر زیدی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز شہر کراچی و پشاور میں ہونیوالی سفاکیت اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جمعہ کو یوم احتجاج و یوم سوگ منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں شیعہ ڈاکٹروں، انجینئروں، وکلاء اور استادوں سمیت نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن ریاست سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ دوسری طرف جیلوں میں قید خطرناک تکفیری دہشت گردوں کو آزاد کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ ملک بھر میں آزادی سے دہشت گردی کا کھیل کھیلیں۔

علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم طالبان دہشت گردوں کو لگام دی جاتی تو انتخابات سے قبل اور فوری بعد ملک میں منظم دہشت گردی کا سلسلہ شروع نہ ہوتا۔ ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں نے کراچی کے معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور گذشتہ تین روز میں اب تک متعدد شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے شروع ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کی لہر میں شیعہ نوجوان ارشد عباس کو اورنگی ٹاؤن میں شہید کیا گیا، ماڑی پور روڈ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تین باپ بیٹے سید کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور ان کے دو نوجوان بیٹے عون عباس اور محمد عباس کو کالعدم دہشت گردوں نے اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لئے جا رہے تھے، اسی طرح شاہ فیصل کالونی میں شیعہ نوجوان سید یاسر اقبال کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کیا گیا جبکہ دوسری جانب نصرت بھٹو کالونی میں ڈاکٹر احسن اور ان کی معصوم بیٹی کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا جو کہ تاحال شدید زخمی ہیں۔ ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں اور اُن کے زیر اثر کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دے دیا گیا ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بانیان پاکستان کی اولادوں کو دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شکار کیا جا رہا ہے جو کہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پشاور کے علاقے امامیہ کالونی میں بھی دہشت گردانہ کارروائی اور شہر کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں۔ گذشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے روزنامہ میں ایک خبر شائع ہوئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو معروف شاعر پروفیسر سید سبط جعفر سمیت متعدد شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے جو کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھولنے کے لئے کافی ہے، اگر کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع نہ کیا گیا تو کراچی سمیت ملک بھر میں باضابطہ احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ شروع کر دیں گے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر عائد ہوگی۔ رہنماؤں نے افواج پاکستان، چیف جسٹس اور دیگر اعلٰی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کراچی کو طالبان دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالعدم جماعتوں کی نمائندہ کالی بھیڑوں کی تطہیر کرے، بصورت دیگر ملک بھر میں نہ ختم ہونیوالا احتجاجی سلسلہ شروع کر دیں گے اور پارلیمنٹ ہاؤس سمیت اعلٰیٰ اداروں کا گھیراؤ کیا جائے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری ملک کے تمام اعلٰی اداروں پر عائد ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree