۴۵ ہزار مسلمانوں کے قاتلوں کو شہید کہنے والے شرم کریں ، عوام ایسے نام نہاد رہنمائوں کا مواخظہ کریں، مولانا صادق رضا تقوی

06 نومبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید صادق رضا تقوی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں پیرکے روز دہشت گردانہ کاروائیوں میں دو ڈاکٹر سمیت چار شیعہ عمائدین کا قتل حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔، وہ صوبائی دفتر میں کارکنان کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ، مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ محرم الحرام کی آمد سے پہلے ملک دشمن اور اسلام دشمن قوتوں نے محمد و آل محمد علیہم السلام کے پیروکاروں کو ایک مرتبہ پھر دہشتگردی کا نشانہ بنا نا شروع کر دیا ہے جو کہ خود حکومت سندھ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ چند گھنٹوں میں ملت جعفریہ کے چار عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے وہی دہشت گرد قوتیں ہیں جو ملک کو بد امنی کا شکار کرنا چاہتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں کودہشتگردی  کی بھینٹ چڑھایا جاتا رہا ہے اور مور خہ چار نومبر کو ایک مرتبہ پھر شہر کراچی میں دو شیعہ ڈاکٹروں سمیت چار شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا لیکن شہر کراچی پر راج کرنے والی سیاسی جماعتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جبکہ حکومت نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے۔

 

مولانا صادق رضا تقوی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہر کراچی میں سیاسی و لسانی جماعتوں کی سرپرستی میں کام کرنے والی کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے مراکز پر آپریشن کریں اور دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے سزا دی جائے انہوں نے پیر کے روز چار شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور حکومت سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متنبہ کیا کہ اگر ایام عزاء میں عزاداری کے اجتماعات کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت برتی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ایک ملک دشمن دہشتگرد کے قتل ہونے پر افسوس ہو رہا ہے لیکن یہاں ملک کے محب وطن پاکستانیوں کے قتل عام پر کسی قسم کی تشویش نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشتگردوں کی سرپرستی سے باز آ جائے ورہ پاکستان کے عوام ان دہشت گردوں سے خود آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree