ظلم و جبر کا سلسلہ جاری، ایم ڈبلیوایم پاراچنار کےفعال رہنما آغائےشفیق مطہری بھی جعلی مقدمے میں گرفتار

01 مارچ 2025

وحدت نیوز(پاراچنار)ریاستی اداروں کا مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ متعصبانہ رویہ اور سیاسی انتقام تیزی سے جاری ہے ،ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم اور تحصیل چیئرمین پاراچنار آغائے مزمل حسین فصیح کے بعد اب ایک اور ضلعی رہنما آغائے شفیق حسین مطہری کو بھی بلاجواز طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آغائےشفیق مطہری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جناح اسٹیڈیم کراخیلہ روڈ پارہ چنار سے آمن فٹبال میچ سے واپس گھر جارہے تھے۔ان کا جرم بھی فقط مظلومین پاراچنار کے حق میں آواز بلند کرنا اور پرامن احتجاجی دھرنا دینا ہے۔


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاڑہ چنار ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا شفیق حسین مطہری کی گرفتاری خلاف قانون اور بلا جواز ہے، انہیں فی الفور رہا کیا جائے، آپ ایک پرامن اور اتحاد و یگانگت کی سوچ کے حامل عالم دین ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ، سیکورٹی فورسز پر حملہ آور، ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں اور پرامن محب وطن شہریوں کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنا بند کرے۔

آغائےشفیق حسین مطہری کی جعلی مقدمہ میں گرفتاری ایک بزدلانہ فعل ہے۔کرم پولیس کےاس ظالمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں بےگناہ اور جعلی مقدمات میں گرفتاریاں بند ہونے چائیےاور ایم ڈبلیوایم کےتمام گرفتار شدہ رہنماؤںاور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree