ایم ڈبلیوایم وفد کی ایکٹنگ ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ملاقات، تحصیل میئرآغا مزمل فصیح اور دیگر کارکنان کے خلاف ریاستی جبر کی مذمت

28 مارچ 2025

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پارہ چنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے ایکٹنگ ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان صاحب سے انکے ڈی پی او آفس پارہ چنار میں ملاقات کی۔وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ملاقات میں ضلع کرم کے مجموعی آمن وآمان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تحصیل چئیرمین آغائے مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سید سرفراز نے کہا کہ ہم آمن کے داعی ہیں اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان اتحاد بین المسلمین پر یقین رکھتے ہیں۔آغائے مزمل کی آمن وآمان کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ عوامی نمائندے ہیں جس کے پاس عوامی مینڈیٹ ہے انکو جعلی مقدمات میں گرفتار کرکے جیل میں رکھنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے جبکہ اسکے برعکس دہشتگرد آذاد گھوم پھر رہے ہیں کرم پولیس کا ایم ڈبلیو ایم پارہ چنار ضلع کرم کے رہنماؤں و کارکنان کے ساتھ یہ رویہ درست نہیں ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

انھوں نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پارہ چنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں، دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟دہشتگردوں کے خلاف کتنے FIR درج ہوئے ہیں اور کتنے گرفتاریاں ہوئی ہیں؟کرم پولیس عوام کے سامنے یہ حقائق بیان کرے۔انھوں نے کہا کہ ٹل سے لیکر علی زئی تک کانوائے میں پولیس نے رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے بعض علاقوں جیسے خرلاچی، بوڑکی، نستی کوٹ، شینگگ اور کنج علیزئی کے بےگناہ عوام پر پولیس کلیرئنس سرٹیفکیٹ بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی پامالی و خلاف ورزی ہے۔اس پابندی کو فوری طور ختم کیا جائے اور عوام کو مشکلات کی بجائے سہولیات فراہم کیں جائیں۔ایس پی مظہر جہاں صاحب نے بعض معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او کرم سے ڈسکس کرکے راست اقدامات اٹھائے جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree