وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں،تکفیریوں اور تنگ نظر قومی و مسلکی تعصبات رکھنے والوں کی وجہ سے ماضی اور حال میں پاکستان نا امن کا شکار رہا ہے۔انسانی جان کی کوئی قیمت باقی نہیں رہی ہے۔عوام خوف میں مبتلا ہوکر آرام سکون سے محروم ہوگئے ہیں۔نفرت کی مصنوعی ایجاد کر کے عوام کو ایک دوسرے کے دشمن بنا دیئے گئے ہیں۔اب جبکہ نئی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ اور کابینہ تشکیل پا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حساس اور نازک موڈ پر عوام کو آپس میں شیر و شکر بنائیں۔امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و اتفاق کے پرچار اور ہم آہنگی حکومت نئے اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی اولین ذمہ داری ہے۔چھوٹی چھوٹی فردی اختلافا ت کو بلا ئے طاق رکھتے ہوئے اسلام ،قوم اور ملک و ملت کے ترقی کیلئے تمام مصنوعی ایجنٹوں کو بھلا کر ملت واحدہ کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکمران سیاستدان علماء اور دانشور طبقہ اس مشکل میں وقت اتحاد دو اتفاق کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔