وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی پاکستان کی سا لمیت کیلئے ایک عظیم خطرہ ہے۔دہشتگردی سے فی الحال کا روبار ،دفتری نظام تعلیم سمیت زندگی کے دیگر شعبہ جات متاثر ہو چکی ہیں اور ملکی ترقی رک گئی ہے۔در حقیقت دہشتگردی پاکستان بلکہ عالم اسلام کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔
طالبات پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز حکومت اسٹبلشمنٹ کے دیگر ادارے اور عوام سبھی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے ۔علماء اور دانشور طبقہ اپنی صفوں سے تکفریوں کو نکال باہر کر دے تا کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہو۔