وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبرصوبائی اسمبلی آغا رضا نے ڈاکٹرعبدلمالک بلوچ کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے متعلق حالیہ بیان کی بھر پور تائید کی ہے کہ وفاق و صوبائی حکومت ایسے فوری اقدامات کرے جس سے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو ۔حالیہ دنوں میں ہزارہ ٹاؤن بروری اور کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں بے وقت کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے شدید گرمی میں ہزارہ ٹاؤن کے مکین ماہِ رمضان میں 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے سخت عذاب میں مبتلا ہیں۔
ٹینکر مافیا اور کیسکو گتھ جوڑ کی وجہ سے ٹینکرمالکان کے وارے نیارے ہوگئے ہیں۔لوڈشیڈنگ کا سارا بوجھ مظلوم عوام پر ڈال دیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کی پانی کی قلت کا سامنا پڑرہا ہے اور علاقہ مکین ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پرزندگی گذار رہے ہیں ۔حکومت فوری ایسے اقدامات کرے جس سے لوڈشیدنگ کا خاتمہ ہو ۔رمضان کے مقدس مہینہ میں روزہ داروں کا پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر نا کوئی نیک شگون نہیں ہے اور ٹینکر مافیا بھی عوام اور روزہ داروں پر رحم کھاتے ہوئے مناسب نرخوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔