انتخابی مہم تیزی سے جاری، ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ورکرز کنونشن کا انعقاد

28 جنوری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہونے والے ورکرز کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں، صوبائی قیادت اور نامزد امیدواروں نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین پر مشتمل کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42 میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی، قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ، قومی اسمبلی کے امیدوار جعفر علی جعفری اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کے امیدوار سید عباس موسوی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن سے متعلق اپنا منشور کارکنوں کے سامنے پیش کیا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا معاشرے کے ہر فرد پر فرض ہے۔ بلوچستان اور پاکستان ہمارا گھر ہے۔ جسے بدعنوان اور کرپٹ عناصر سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ فاسق اور بے ایمان افراد کو ملک و قوم پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دلیرانہ و رہبرانہ صلاحیت اور سیاسی بصیرت پر اعتماد ہے۔ انکے وژن کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree