وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کی انتخابی مہم کے سلسلے میں اہلیان بلاک 3 ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے حمایتی و افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس افتتاحی و حمایتی پروگرام میں ایم ڈبلیوایم کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 42 کوئٹہ Vعلامہ علی حسنین حسینی، اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 263 کوئٹہ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے خصوصی شرکت کی ۔
اہلیان بلاک 3 ہزارہ ٹاون نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں کی بھر پور انداز میں حمایت کی اور 8 فروری 2024ء کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 40 کوئٹہ || میں جناب سید عباس علی موسوی اور نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 262 کوئٹہ جعفر علی جعفری کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا۔