بیگناہ زائرین پر حملہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کارستانی ہے،علامہ سید ہاشم موسوی

04 جنوری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ چند روز قبل اخترآباد میں مظلوم بچوں اور مرد و خواتین زائرین پر دھماکہ شیطان پرست امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے ایجنٹ ہی کرسکتے ہیں۔ بس میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے آئے ہوئے غریب زائرین کو نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بس میں رکھے گئے قرآن پاک کو بھی جلایا گیا، انار کے کریٹوں میں قرآنی آیات کی بےحرمتی کا ڈرامہ رچانے والوں کو زائرین کی بس میں جلنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے زائرین بس کی حفاظت کرنے والے اے ٹی ایف اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تمام  ٹھکانوں کو ختم نہ کیا گیا، تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ امام جمعہ کا نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 10 جنوری کو شُہدائے علمدار روڈ کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس میں ملک بھر سے معزز مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شُہداء‌ کی یاد کو زندہ رکھنے میں ہی ہماری کامیابی ہے، لہذا عوام کو چاہیئے کہ وہ شہداء کی پہلی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree