طالبان کےطالبان کے ساتھ مذاکرات کوپچاس ہزارمعصوم انسانوں کے خون کے ساتھ خیانت تصورکرتے ہیں۔محمد عباس موسوی

08 فروری 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید محمد عباس موسوی نے کہاہے اگرپاکستان دنیامیں امن دوست ملک کی حیثیت سے اپنی شناخت کراناچاہتاہے تواس کے لئے پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک میں عدم مداخلت کے واضح اورعملی اقدامات کرے۔ اوریہ کام ملک کی داخلی اورخارجہ پالیسیوں کوغیرجمہوری اداروں کے شکنجے سے مکمل آزادکرائے بغیرممکن نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیرجمہوری اداروں کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں شدت پسندمذہبی اورانتہاپسندتنظیموں کے ذریعہ مداخلت کی وجہ سے آج حکومت اِن دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھوں بلیک میل ہورہی ہے۔ اورپاکستان بھرمیں موجوداِن کے ٹریننگ کیمپس اورمضبوط ٹھکانوں کے خلاف کوئی آپریشن عمل میں نہیں لاسکتی۔ یہی دہشت گردتنظیمیں ہیں جنہیں غیرجمہوری قوتیں اپنے حقوق کے لئے آوازبلندکرنے والی علاقائی متعدل سیاسی و مذہبی جماعتوں کے خلاف بھی استعمال کرتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان جب سے قائم ہواہے طاقت اوراختیارکااصل مرکزغیرجمہوری ادارے ہی رہے ہیں۔ جب تک ملک کی داخلہ اورخارجہ پالیسی اِن غیرجمہوریہ اداروں کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتیں تب تک پاکستان اقوام عالم کے ساتھ برابری کی بنیادپردوستانہ تعلقات قائم نہیں کرسکتا۔اِن شدت پسندتنظیموں کی ذریعہ سے جب تک ہمسایہ ممالک میں مداخلت کاسلسلہ جاری رہے گاعالمی برادری اورہمسایہ ممالک پاکستان کی امن کی جانب بڑھانے والے ہرقدم کوشک کی نگاہ سے دیکھے گی۔اورایک وقت ایساآئے گاجب پاکستان عالمی دنیامیں تنہاہوکررہ جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جاری طالبان کاطالبان کے ساتھ نام نہادامن مذاکرات دراصل عالمی برادری کودیاجانے والاایک اوردھوکہ ہے۔ جس کے ذریعہ دہشت گردتنظیموں کو ملک کے کونے کونے میں اپنی جڑیں مزیدمضبوط کرنے کے لئے موقع فراہم کرناہے۔ ہم ستر ہزارمعصوم انسانوں کے قاتلوں کے ساتھ امن کے نام پرغیرآئینی مذاکرات کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورطالبان کا طالبان کے ساتھ مذاکرات کوستر ہزارمعصوم انسانوں کے خون کے ساتھ خیانت تصورکرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree