ہمارا این ایف سی ایورڈ کا حصہ دو، خطہ گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلاسلوک بند کیا جائے، وزیر زراعت کاظم میثم

19 جون 2023

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام یادگار شہداء پر شہدائے جنگ آزادی گلگت بلتستان و پاکستان کے شہداء کی یاد میں ایک عظیم الشان عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےصوبائی منسٹر ایگریکلچر میثیم کاظم نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارے عظیم شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے، گلگت بلتستان کے جائز حقوق کے لئے ہر جگہ آواز بلند کرتے رہیں گے، ہم اصولی سیاست سے ہرگز  پیچھے نہیں ہٹیں گے، گلگت بلتستان میں بھی رجیم چینج کی کوشش کی گئی، گلگت بلتستان اسمبلی کے نمائندے بھیڑ بکریاں نہیں، ہمارا این ایف سی ایورڈ کا حصہ دو، خطہ گلگت بلتستان کے ساتھ سوتیلاسلوک بند کیا جائے۔ اپنے شہداء اور قومی سانحات کے لیے ہم بار بار احتجاج کے لیے بیٹھتے ہیں، ہم نے عمران خان کے ساتھ اصولوں کی بنیاد پر اتحاد کیا تھا، ہم پر دباؤ ڈالا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت چھوڑ دیں لیکن ہم کربلا کے ماننے والے ہیں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتے اور اپنی اصولی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کانفرنس سے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ صادق جعفری اور مولانا کاظم شگری نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree