گلگت بلتستان میں برسوں سے حاکم جماعتوں نے عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے، علامہ امین شہیدی

27 مئی 2015

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے فیض آباد نومل میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں برسوں سے حاکم سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے اور ان کے استحصال کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ورنہ وسائل سے بھرپور یہ خطہ بیروزگای اور غربت کا شکار نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں نے اقتدار کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے اور وہ اقتدار کے بھوکے خونخوار بھیڑیوں کی مثل ہیں، جو شکار پر کسی دوسرے کا حق تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ جب حاکمیت کے اہل امیدوار میدان سیاست میں وارد ہوتے ہیں تو یہ سیاسی مداری ملکر ان کا راستہ روکنے کی کوشش کرتے ہیں، جو متنوع نظریات کے حامل ہونے کے باوجود انتخابی سیاست میں ایک دوسرے کے ساتھ دست تعاون بڑھاتے ہیں اور اپنے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، تاکہ دوسروں کا راستہ روک کر اقتدار اور حاکمیت کو اپنے لئے مختص کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا نے حاکمیت کا حق اہل اور دیانت دار افراد کو ودیعت کیا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں امین اور بااخلاق اشخاص میدان سیاست سے دور رہنے کی وجہ سے دھوکہ بازوں اور جھوٹے لوگوں کو یہ میدان ہاتھ آیا ہے۔ آج عوام نیک و بد میں تمیز نہ کرکے ذاتی مفاد اور برادری و رشتہ داری کو اہمیت دینگے تو قوم کا مستقبل تابناک ہونے کی بجائے مزید تاریک ہوتا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام شعوری طور پر مجلس وحدت مسلمین کی حمایت میں کمر بستہ ہیں اور وہ کسی بھی سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 8 جون کو خیمہ پر مہر لگا کر ظالم کو شکست اور مظلوم کی فتح مند بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree