وحدت نیوز(گلگت) صوبائی ترجمان ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کا گوجرانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ محرم الحرام کو خراب کرنے کی سازش ہے۔گجرانوالہ واقعے کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں گذشتہ روز گوجرانوالہ میں تین افراد کی شہادت کی شدید الفاط میں مذمت کی اور کہا کہ یہ واقعہ محرم الحرام کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرے۔ دوسری جانب آئی ایس او گلگت ڈویژن کے صدر مدثر عباس نے بھی گوجرانوالہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ مجالس عزاء اور عزاداری محدود کرنے کی سازش ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جلد ملزمان کو گرفتار کرے اور مجالس عزاء کی سکیورٹی کو مزید سخت بنائے۔