مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال اور خوارک کی قلت پرانسانی حقوق کی تنظیمات کی خاموشی بھارتی جرائم میں شراکت کے مترادف ہے،علامہ تصور جوادی

26 اگست 2016

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین ہوتی صورتحال اور خوارک کی قلت پر عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمات کی خاموشی بھارتی جرائم میں شراکت کے مترادف ہے ، کسی طور پر بھی بھارت جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا ہے ، مجلس وحدت مسلمین مقبوضہ کشمیر کے غمزدہ بھاائیوں کے ساتھ ہے ، مظلوموں اور محروموں کے لیے آواز اٹھانا ہی مجلس کا مشن و مقصد ہے ، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی حقیقی معنوں میں کامیابی سے ہمکنار ہو گی ، مقبوضہ کشمیر کی عوام نے قربانیوں کی بے پناہ داستانیں رقم کیں ہیں ، مگر وہ اپنے مشن و مقصد یعنی حق خودارادیت کے لیے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹے ، انہوں نے ان خیالات اظہار مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جاری ایک بیان میں کیا ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا سماں ، خوراک کی شدید قلت ، زخمیوں کے علاج معالجے کی سہولت نہ ہونے اور بچوں کا مستقبل داؤ پر ہے، مودی کہتا ہے کہ کشمیری امن قائم کریں ، وہ فوج سے کیوں نہیں کہتا کہ وہ ظلم بند کرے ، مقبوضہ کشمیر کی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جبکہ اس کی فوج یزید کردار بن کر نہتے لوگوں کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان کشمیر کمیٹی کا چیئرمین کشمیری قیادت میں سے بنائے ، ایسا شخص جو کشمیر کی صورتحال سے واقف ہو ، سفارتی سطح پر اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اٹھایا جائے ، اسلامی دنیا کو ایک پیج پر اکٹھا کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کی حساسیت کے بارے انہیں آگاہ کیا جائے ، یمنی مسلمانوں کے خلاف تو اتحاد بنا دیا گیا ، اور پاکستان اس میں شامل ہوا ، اسی طرز پر ظالم و جابر بھارت کے خلاف بھی ایک اتحاد بنانے کے لیے سفارتی کوششیں کی جائیں ،بھارت کے چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، تمام ممالک کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree