جو بھی محمدیت کا پیر کار ہے وہ دنیا و آخرت میں سرفراز ہے ،ابولہبیت کے پیروکار زلیل ورسواہیں، علامہ تصور حسین جوادی

12 دسمبر 2016

وحدت نیوز(چکوٹھی) ہمارے رسول ؐ رسولِؐامن، دین دینِ امن ، ہم بھی امن کے داعی ۔ مظفرآباد دومیل پل سے چل کر لائن آف کنٹرول چکوٹھی آ کر ہم نے بتا دیا کہ ہم محمدیت ؐ کے ماننے والے ہیں ابو لہبیت کے نہیں ۔ محمدیت کا ماننے والا کامیاب ، محمدیت کا مانے والا سرفراز ، محمدیت کا ماننے والا پرامن ، محمدیت کا ماننے والا محب وطن ۔جو جو بھی محمدیت کا پیر کار ہے وہ دنیا و آخرت میں سرفراز ہے ۔ اور جو ابولہبیت کے پیر وکار ہیں وہ بارود والے ہیں ۔ وہ بے گناہوں کا گلا کاٹنے والے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر لبیک یا رسول ؐ اللہ ریلی کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں ۔ شیعہ سنی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے وحدت کے پیغام کو عام کر رہے ہیں ۔ اس لیے کہ رسول ؐ کا راستہ وحدت کا راستہ ہے ۔ رسول ؐ کا راستہ امن کا راستہ ہے ۔ اس امن کے راستے کے راہی بن کر فلاح پا سکتے ہیں ۔ رسولؐ نے کبھی تلوار نہیں اٹھائی ، رسولؐ نے گھوڑا سواری کے طور پرزیادہ استعمال نہیں کیا ۔ اس لیئے کہ تلوار اور گھوڑا جنگ کی علامات ہیں ۔ عالمین کی رحمت نے بتا دیا کہ جو علامات جنگ میں سے کسی بھی ہتھیار کو استعمال نہیں کرتا وہ رسولؐ قتل و قتال کیسے پسند کرتا ہو گا۔ علامہ تصور نقوی نے کہا کہ ہماری یہ ریلی کنٹرول لائن پر اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب محمدؐ و آلؑ محمد ؐ کو ماننے والے سرینگرجائیں گے ۔اور وہاں لبیک یا رسولؐ و لبیک یا حسین ؑ کے نعرے بلند کر کے بتا دیں کہ ہم اس رسولؐ کے ماننے والے ہیں جو تلوار نہیں اقدار کی بات کرتے تھے اور اس حسینؑ کے ماننے والے ہیں کہ جو اقدار کی خاطر اپنا سر تک کٹانے سے گریز نہیں کرتے ۔ ہم میلاد بھی منائیں گے اور آزادی کا جشن بھی ۔ کشمیر ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔ انڈین آرمی کو ایک دن جانا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree