آپریشن ردالفساد کا دائرہ کار آزادکشمیر تک بڑھایا جائے،ایم ڈبلیوایم کی آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ

11 مارچ 2017

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس بعنوان "پرامن کشمیر کانفرنس "مظفرآبادکے  مقامی ہوٹل  میں منعقد ہوئی ۔اس آل پارٹیز کانفرنس میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی ،مذہبی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین سمیت شاہ غلام قادر سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیراور رہنما مسلم لیگ ن ،چوہدری لطیف اکبر  و جاوید ایوب  سابق وزراء آزادکشمیر ورہنما پاکستان پیپلز پارٹی،خواجہ فاروق احمد(سابق وزیر ) و عبدالماجد خان ممبر قانون ساز اسمبلی رہنما پاکستان تحریک انصاف،پیر سید مرتضیٰ علی گیلانی سابق وزیر آزاد کشمیرو راجہ ثاقب مجید رہنماآل جموں کشمیر مسلم کانفرنس،شیخ عقیل الرحمٰن  نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر، سید شبیر حسین بخاری  و مولانا فرید عباس نقوی رہنما  جعفریہ سپریم کونسل آزاد کشمیر،سید وقار حسین کاظمی صدر پیپلز نیشنل پارٹی کشمیر،جاوید مغل مرکزی کوآرڈینیٹر آل پاکستان مسلم لیگ،میر افضال سہلریا رہنماکشمیر نیشنل پارٹی،قاضی منظور الحسن رہنماجمعیت علمائے اسلام ،سید اسحاق حسین نقوی  کوآرڈینیٹر مرکزی جماعت اہلسنت آزاد کشمیر،اجمل مغل رہنماجموں کشمیر پیپلز پارٹی،عبدالرزاق مغل رہنماتاجر جوائنٹ ایکشن کمیٹی،مولانااحمدعلی سعیدی رہنما حسینی فاونڈیشن آزاد کشمیر، سید ذاکر حسین سبزواری رہنما آئی۔او آزاد کشمیر،ضیاءاحمد چغتائی ریاستی سربراہ پاکستان عوامی تحریک شامل تھے ۔

مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان  ملک اقرار حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاست آزاد کشمیر انتہائی سٹریٹیجک پوزیشن رکھتی ہے اور مظفرآباد تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے۔ لہٰذا اس جگہ پر دہشت گردی کے پےدرپے واقعات حکومت وقت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔ اگر حکومت جلد سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر علامہ تصور جوادی اور ان کی اہلیہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی تو پھر نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پورا پاکستان سڑکوں پر نکلے گا۔ دیگر مقررین نے بھی علامہ تصور جوادی  اور ان کی اہلیہ پر حملے کی شدید الفاظ پر مذمت کی اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ،آخرمیں  کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree