آزاد کشمیر میں جلوس عزاپر حملہ قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کی نومنتخب حکومت فوری نوٹس لے، علامہ تصور جوادی

06 ستمبر 2021

وحدت نیوز(مظفرآباد) 27محرم الحرام سموال شریف ضلع میرپور میں عزاداری کے جلوس پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں آزاد کشمیر کا اتنا  انتہائی پر امن خطہ ہوتا تھا لیکن اس کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی آئےروز دہشتگردی کے واقعات زور پکڑ رہے ہیں ابھی سانحہ شب عاشور کے زحم تازہ تھے کے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گیا اور اس کے بعد ایکا دوکا واقعات ہوتے رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد دو بڑے واقعات ہو چکے ہیں جس کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے پہلا واقعہ دس محرم کو چناری میں شر پسند عناصر نے  بانڈی سیداں کچھا آنے والے جلوس کا راستہ روکا انہیں مرکزی جلوس میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی عزادار وہاں سے پرامن جلوس میں شریک ہوئے لیکن بعد میں شام کو نہتے عزاداروں پر پولیس نے شیلنگ کی آنسو گیس پھینکتی ہوائی فائرنگ کی پتھراو ہوا اور عزاداروں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ابھی اتوار 27 محرم کو سموال شریف میں قدیمی جلوس عزاداری پر پتھراؤ کیا گیا جس میں متعدد عزادار شدید زحمی ہوئے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا سموال شریف کا قدیمی جلوس سالہا سال سے انھی راستوں پہ جاتا ہے کبھی یہاں نہ خوشگوار واقع پیش نہیں آیا لیکن پچھلے سال بھی  یہاں تصادم کی کوشش کی گئی تھی لیکن ذمہ دار افراد کی بروقت مداخلت سے معاملہ ٹل گیا مگر اس سال سموال شریف کے مقامی مومنین ،ذمہ داران ، جلوس کے منتظمین ، بانیان نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی تھی کہ اس سال شر پسند عناصر نے اپنے گھروں کی چھتوں پہ اور دیگر مقامات پر پتھر اکٹھےکر رکھے ہیں وہ جلوس پہ پتھراؤ کرنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور نتیجہ میں جلوس عزا پہ شدید پتھراؤ کیا گیا ہم اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی اور چیف سیکرٹری حکومت آزادکشمیر  سے  پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر دونوں واقعات پہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں اس طرح کے واقعات سے ریاستی امن کو شدید خطرات لاحق  ہیں آزاد کشمیر کاخطہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کمیپ ہونے کے ناطے حساسیت رکھتا ہے یہاں پہ حالات کا دہشتگردی کی طرف جانا انتہائی تشویشناک ہے یہاں پہ کالعدم عناصر کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔

 نیز علامہ جوادی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی نام نہاد کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کے افراد نے مولا امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام اور اہل بیت اطہار علیہ السلام کی جو توہین کی ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے ایسے دہشتگردوں کے خلاف  کاروائی  کا مطالبہ کر تے ہیں ضرورت اس مر کی ہے کہ وفاقی ،صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں کالعدم دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree