ایم ڈبلیوایم لوڈشیڈنگ کے خلاف 14جنوری کو شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، مولانا حمید نقوی

09 جنوری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، اب وقت ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور اسطرح کے دیگر عوامی مسائل کے حقوق کے لیئے اکٹھے جدوجہد کی جائے، مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کی دو بڑی تاجر تنظیموں کے اتحاد کا بھی خیر مقدم کرتی ہے ، اور اس سلسلہ میں سنٹرل بار اور مرکزی ایوان صحافت کے کردار کو سراہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کریں گے، لود شیڈنگ نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے، بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاق سے اس سلسلہ میں بات نہ کرنا حکومت کی عوامی مسائل سے رو گردانی ہے، وزیر خزانہ کی طرف سے جاری بیان کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں ہو گا، تو بتائیں کہ ان کے پاس کیا حل ہے، وہ بتائیں کہ اس بارے میں وہ کیا سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ، تاجر جائنٹ کمیٹی کا دھرنا کئی دنوں سے جاری ہے ، مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء حکومت کہاں سو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین شوکت نواز میر اور تاجر جائنٹ کمیٹی کے سربراہ عبدالرزاق خان کے مدبرانہ سوچ کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی حقوق کے لیئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ہے، ہم ان کے 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنے حقوق کی آواز کے لیئے اکٹھے ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree