وحدت نیوز (مظفرآباد) سرنگ میں گیس دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین کا اظہار افسوس،مزدوروں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین نے بھی اس سے قبل آواز بلند کی تھی کہ مزدوروں کے لیئے صرف ہوائی اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کیئے جائیں ، رزق حلال کمانے والے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 50لاکھ سے زائد معاوضہ فراہم کیا جائے، جب کہ زخمیوں کو مکمل علاج کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کی کفالت بھی کی جائے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر ریاستی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے جائے حادثہ کے دورے کے بعد مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ جب نوسیری سائیڈ حادثہ ہوا تھا مجلس وحدت نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر قابل قدر اقدامات کریں ، مگر دوسرے روزے وزیراعظم نے دورے کے موقع پر جو اعلان کیا وہ حکومتی نہیں شخصی اعلان لگتا تھا، انہوں نے کہا اس موقع پر بھی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عملی اور ٹھوس اقدامات کیئے جائیں، مزدوروں سے پہلے ہی کم اجرت میں زیادہ کام لیا جاتا ہے، ایکسپرٹ کے بجائے مزدور سے انجینیئر کا کام لیا جاتا ہے، اور ٹائم کے باوجود بھی مزدور اس مہنگائی میں خاندان کی کفالت نہیں کر پاتا، اس جانب تو حکومت وقت کی کوئی توجہ ہی نہیں ، وہ شخص کہ جو کام کرنے کے باوجود اپنے خاندان کی کفالت نہ کر سکتا تھا، اس کے جاں بحق ہونے کے بعد کیا ہو گا؟ اس بارے میں عملی اقدامات ہونے چاہیئے ، زخمیوں کے مکمل علاج کے ساتھ ساتھ خاندان کی کفالت کا بھی بندوبست کیا جائے، حکومت اس جانب فوری توجہ کرے ۔ مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھے ، قومی پراجیکٹ کے لیئے ہمارے لوگوں کی بے بہا قربانیاں ہیں ، زمین دی ، جان دی ، حکومت قدر کرتے ہوئے اقدامات کرے۔ان قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے۔کشمیریوں کے حقوق کے لیئے مجلس وحدت ہر حد تک جانے کو آمادہ ہے۔