صاحبزادہ حامد رضا پر حملہ رانا ثناء اللہ کے کالعدم اسٹریٹجک پارٹنرز کی سازش ہے، علامہ تصور جوادی

30 جون 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) تکفیری قوتوں کی بڑتی ہوئی کاروایاں لمحہ فکریہ ہیں ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پر قاتلانہ حملہ پنجاب حکومت برابر کی شریک ہے، فرقہ ورانہ وار کرنے والوں کو لگام دی جائے، پاک سرزمین کا امن خراب کرنے کی سازش کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، ان خیالات کا اظہار ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری ایک بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی اتحاد بین المسلمین کے لیئے خدمات لائق صد تحسین ہیں ، ان کی یہ خدمات فرقہ ورانہ دہشت گردی کرنے والے عناصر سے ہضم نہیں ہو رہیں ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پر قاتلانہ حملہ شیعہ سنی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی ایک منظم سازش ہے ، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ہم اس طرح کی ہر سازش کو شیعہ سنی اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، ہم ان پر کیئے جانے والے اس حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت انہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کرے ، ہم ہر دکھ درد میں اہلسنت برادران کے شانہ بشانہ ہیں ۔ اور اس مشکل کی گھڑی میں بھی ان کے ساتھ کھڑے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، تکفیری اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اس ملک کے محب ، اس ملک کے بنانے والے ، اس ملک کی خاطر اپنے خون کے آخری قطرے تک میدان میں رہیں گے۔ جیسے کل مل کر ملک بنایا تھا، اس کو بچانے کی جدوجہد میں بھی ہم ایک ہیں ۔ تکفیری ان ایجنڈوں پر عمل پیرا ہیں جو امریکہ و اسرائیل کے ہیں ، کویت مسجد امام صادق میں بھی ہونے والی والے بم دھماکے بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، آل سعود جس طرح سے مملکت ہائے اسلامیہ میں دہشت گردی کے بیج بو رہے ہیں وہ ان کی اپنی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے، ماہ حرمت میں بھی یمن پر آل سعود کی جارحیت ان کی ذہنی تکفیری سوچ کی عکاس ہے، وہ صرف ظلم کرنا جانتے ہیں ، انہیں اسلام سے نہیں بلکہ اپنے اقتدار سے پیار ہے ، ماہ رمضان میں گزشتہ سال اسرائیل غزہ میں بچوں اور خواتین کو قتل کر رہا تھا اس دفعہ آل سعود یمن میں اپنے مشن کو پورا کر رہے ہیں ۔ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم مملکت خدا داد پاکستان کے محب وطن بیٹے ہیں ، اپنے ملک میں اس طرح کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہمار ا اتحاد ہی تکفیریوں کی موت ہے ۔ انشاء اللہ ہم ایک تھے ، ہیں اور رہیں گے ، کوئی بھی طاقت ہمارے اس مضبوط رشتے میں دراڑ نہیں ڈال سکتی وہ جتنی کوشش کر سکتی ہے کر لے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree