عظیم الشان میلاد کانفرنس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر اور علامہ راجہ ناصر عباس شرکت کریں گے،علامہ تصور جوادی

11 جنوری 2014

وحدت نیوز(مظفر آباد) مجلس وحدتِ مسلمین 11ربیع الاول کی میلاد ریلی میں بھرپور قوت کیساتھ شرکت کرے گی۔ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے آزادکشمیر بھرمیں جلوس نکالے گی، محافل وتقاریب منعقد ہوں نگی، آزادکشمیر بھر میں ملت تشیع کے جلوس اہل تسنن کے مرکزی جلوسوں میں شامل ہوں گے، 21ربیع الاول 23جنوری کومظفرآبادمیں میلادِ حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے عظیم الشان میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے قائد جناب علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجیدسمیت پاکستان بھر کے معروف نعت خواں، شیعہ سنی عاشکان رسول اقدس بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ امام حسین ؑ کی ماہ محرالحرام کی قربانی رسول اقدس ؐکی ماہ ربیع الاول ولادتِ باسعادت ، ناموسِ رسالت اوردین محمدی کی بقاء کی خاطر تھی۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔ مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر اور مرکزی سیرت ومیلادِ معصومین کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ۔ مجلس وحدتِ مسلمین آزاد کشمیر و مرکزی سیرت ومیلادِمعصومین ؑ کمیٹی کے شرکاء کا مشترکہ اجلاس علامہ تصورنقوی الجوادی منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید عبدالرحمٰن کاظمی، مولاناطالب حسین ہمدانی، خالد محمود عباسی، تصور عباس موسوی، محسن رضا ایڈوکیٹ ، اور دیگر نے کہا کہ امام حسین ؑ کی ماہ محرالحرام کی قربانی رسول اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ماہ ربیع الاول میں ولادتِ باسعادت کے جشن اوردین محمدی کی بقاء کی خاطر تھی۔ ماہ محرم الحرام کے غم کا مقصد ماہ ربیع الاول کا خوشی ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔انہوں نے کہا کہ حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر اللہ کا سب سے بڑا فضل و احسان ہے ۔اللہ رب العالمین نے کائنات کوبے پناہ نعمتیں عطافرمائی ہیں لیکن کسی نعمت پر احسان نہیں جتلایا مگر جب حضور سیدعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کو مومنین پر احسان فرمایا۔انہوں نے کہاکہ قرآن کریم نے واضح طورپر اللہ کی نعمتوں کا چرچا کرنے کاحکم ہے اور حضور رحمت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ئینات کی سب سے بڑی نعمت اور کل عالم کے لئے رحمت ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree